سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 68 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 68

کی تعلیم پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔دنیا سے متاثر ہو کر اس کے پیچھے چلنے کی بجائے دنیا کو اپنے پیچھے چلانے کی ضرورت ہے۔“ حضور انور نے مزید فرمایا: اسلام کی ترقی کے لئے ہر وہ چیز ضروری ہے جس کا خدا تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے۔پردہ کی سختیاں صرف عورتوں کے لئے نہیں ہیں۔اسلام کی پابندیاں صرف عورتوں کے لئے نہیں ہیں بلکہ مردوں اور عورتوں دونوں کو حکم ہے۔اللہ تعالیٰ نے پہلے مردوں کو حیا اور پردے کا طریق بتایا تھا۔چنانچہ فرمایا کہ قُل لِّلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ إِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ - (النور: 31) مومنوں کو کہہ دے کہ اپنی آنکھیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کیا کریں۔یہ بات ان کے لئے زیادہ پاکیزگی کا موجب ہے۔یقینا اللہ جو وہ کرتے ہیں اس سے ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو پہلے کہا کہ غض بصر سے کام لو۔کیوں؟ اس لئے کہ ذلك از کی لَهُمْ کیونکہ یہ بات پاکیزگی کے لئے ضروری ہے۔اگر پاکیزگی نہیں تو خدا نہیں ملتا۔پس عورتوں کے پردہ سے پہلے مردوں کو کہہ دیا کہ ہر ایسی چیز سے بچو جس سے تمہارے جذبات بھڑک سکتے ہوں۔عورتوں کو کھلی آنکھوں سے دیکھنا، ان میں میکس آپ ( mix up) ہونا، گندی فلمیں دیکھنا، نامحرموں سے فیس بک (facebook) پر یا کسی اور ذریعہ سے پچیٹ (chat) وغیرہ 68