سوشل میڈیا (Social Media) — Page 66
ایک شخص شادی شدہ زندگی سے باہر نا جائز جنسی تعلقات سے بہتا ر ہے بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں اس کا یہ مطلب سکھایا ہے کہ ایک مومن ہمیشہ اپنی آنکھیں اور اپنے کان ہر اس چیز سے پاک رکھے جو نامناسب ہے اور اخلاقی طور پر بُری ہے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ایک چیز جو انتہائی بیہودہ ہے وہ پورنوگرافی pornography ہے۔اسے دیکھنا اپنی آنکھوں اور کانوں کی علت اور پاکیزگی کو کھو دینے کے مترادف ہے۔یہ بات بھی پاکبازی اور حیا سے متعلق اسلامی تعلیمات کے منافی ہے کہ لڑکوں اور لڑکیوں کا آزادانہ طور پر آپس میں میل جول ہو اور ان میں باہم تعلقات اور نامناسب دوستیاں ہوں۔( خطاب از خدام بر موقع سالانہ اجتماع کیو کے 26 ستمبر 2016ء کنگز لے سڑے) ( مطبوعہ ہفت روزه بدر قادیان 7 /ستمبر 2017ء) غض بصر : نفس کا جہاد موجودہ زمانہ، تلوار کے جہاد کے بجائے نفس کی اصلاح کے جہاد کا زمانہ ہے۔نیکی کی راہ پر اُسی صورت میں قائم رہا جاسکتا ہے جب قرآن کریم کے احکامات پر عمل کیا جائے۔اس مضمون کے حوالہ سے جذبات نفسانی پر قابورکھنے اور غض بصر کی اہمیت بیان کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں فرمایا: ”ہم احمدیوں کو ہمیشہ یہ یاد رکھنا چاہئے کہ یہ زمانہ بہت خطرناک زمانہ 66