سوشل میڈیا (Social Media) — Page 65
جس میں pornography بھی شامل ہے۔سگریٹ پینا اور شیشہ کا استعمال بھی پھیلنے والی برائیوں میں شامل ہے۔اس کے علاوہ اس بات کو یاد رکھیں کہ بعض اوقات جائز چیزوں کا غلط استعمال بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔اس کی ایک مثال یہ ہے کہ ایک شخص آدھی رات تک ٹی وی دیکھتا ر ہے یا انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے جاگتا رہے اور اس کی فجر کی نماز ضائع ہو جائے۔اگر چہ وہ اچھے پروگرام ہی کیوں نہ دیکھ رہا ہو۔اس کے باوجود اس کا نتیجہ نکلا کہ وہ نیکی اور تقویٰ سے دُور ہورہا ہے۔پس اس پہلو سے ایک جائز چیز بھی برائی میں شمار ہوگئی جو ایک حقیقی مسلمان کے معیار سے مطابقت نہیں رکھتی۔پس بنیادی طور پر اگر کسی بھی کام یا چیز کے زہر یلے یا نقصان دہ اثرات کسی کے ذہن پر پڑتے ہوں تو قرآن مجید کے مطابق وہ چیز یا کام لغو شمار ہوگا۔“ حضور انور ایدہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے سورۃ المومنون کی آیت 6 کے حوالہ سے مزید فرمایا کہ : اللہ تعالیٰ نے مومن کی ایک اور خوبی کی نشاندہی فرمائی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ۔(سورۃ المومنون آیت6) اور وہ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں۔اپنی عفت و حیا کو قائم رکھنا صرف ایک عورت ہی کا کام نہیں ہے بلکہ مردوں پر بھی فرض ہے۔اپنی عفت کی حفاظت کرنے کا صرف یہ مطلب نہیں کہ 65