سوشل میڈیا (Social Media) — Page 37
ہیں گندی عادتیں ڈال دیتے ہیں اس لئے فون بھی بہت نقصان دہ چیز ہے اس میں بچوں کو ہوش نہیں ہوتی کہ وہ انہی کی وجہ سے غلط کاموں میں پڑ جاتے ہیں۔اس لئے اس سے بھی بیچ کر رہیں۔ٹی وی کا پروگرام جیسا کہ میں نے ابھی بات کی ہے اس میں بھی کارٹون یا بعض پروگرام جو معلوماتی ہوتے ہیں وہ دیکھنے 66 چاہئیں لیکن بیہودہ اور لغو پروگرام جتنے ہیں اس سے بچنا چاہئے۔“ ( خطاب بر موقع سالانہ اجتماع اطفال الاحمدیہ جرمنی۔16 رستمبر 2011ء) مطبوعه الفضل انٹرنیشنل 9 مارچ 2012ء) غیر اخلاقی ٹیلی وژن پروگرام بلاک کریں تفریح کی غرض سے نہ صرف بچے بلکہ بڑے بھی گھنٹوں ٹیلی وژن کے آگے بیٹھتے ہیں جس کے نتیجہ میں بعض لوگوں میں بُرائیوں کو بُرا سمجھنے کی جس ختم ہو جاتی ہے۔چنانچہ غیر اخلاقی ٹیلی وژن پروگرام دیکھنے اور بے حیائی کی خطرناک راہ پر چلنے سے بچنے کی نصیحت کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: پس شیطان کے حملے سے بچنے کے لئے اپنی بھر پور کوشش کی ضرورت 66 ہے۔اس کے لئے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے احسن قول ضروری ہے۔“ اس ضمن میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الفرقان کی آیت 70 میں قول سدیڈ کے قرآنی حکم کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: پھر سچائی کے معیار کے حصول کی نصیحت کے ساتھ مزید تاکید یہ فرمائی کہ 37