سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 104 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 104

ہیں کہ میں نے پہلی خواب میں علماء کا ایک مجموعہ دیکھا اور یوں لگتا ہے کہ وہ الحوار المباشر میں ( جو ہمارا ایم ٹی اے کا عربی کا پروگرام ہے ) بیٹھے ہوئے ہیں اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی کے بارے میں بتا رہے ہیں۔بیدار ہونے کے بعد میرے ذہن میں صرف پنجاب کا لفظ محفوظ رہا جو میں نے اس سے قبل کبھی نہیں سنا تھا۔چنانچہ میں نے اپنی ایک احمدی سہیلی کو خواب سنانے کے بعد اس لفظ کا مطلب پوچھا تو وہ بہت حیران ہوئیں۔اس کے کچھ عرصے کے بعد میں نے ایک اور خواب میں ایک نور دیکھا جو ایک ایسے شخص کے حلیے میں تھا جو پگڑی پہنے ہوئے ہے اور دوزانو ہو کر بیٹھا ہے اور مجھے کہتا ہے کہ میں مہدی ہوں۔جب میں بیدار ہوئی تو بہت خوش تھی اور میں نے بیعت کا اظہار کیا لیکن کسی وجہ سے میری بیعت لیٹ ہو گئی۔کہتی ہیں تیسری خواب میں میں نے دیکھا کہ میں دن کے وقت آرام کی غرض سے لیٹی ہوئی ہوں اور ایک آواز مجھے مخاطب ہو کر کہتی ہے کہ میں تیسری دفعہ تمہیں کہہ رہا ہوں کہ میں مہدی ہوں۔تمہیں کس کا انتظار ہے؟ اس کے بعد میری بیٹی نے مجھے جگایا اور میں حیران و پریشان تھی۔چنانچہ میں نے جلد بیعت کرلی۔“ ( خطاب بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ بمقام منہائم ، جرمنی 17 ستمبر 2011ء) ( مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 16 نومبر 2012ء) ایک افریقی نوجوان کی ایم ٹی اے سے محبت اور اس سے استفادہ کرنے کے بارے میں حضور انور ایدہ اللہ بیان فرماتے ہیں: میں آئیوری کوسٹ کے ایک شہر میں بسنے والے ایک نوجوان 104