سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 103 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 103

سے پوچھ لیں۔اس سے آپ کا خلیفہ وقت سے ذاتی تعلق قائم ہو جائے گا۔دینی علم بڑھے گا۔سوچ اور خیالات پاک ہوجائیں گے اور خدمتِ دین اور جماعتی پروگراموں میں شمولیت کا جذ بہ تقویت پائے گا۔یاد رکھیں کہ آپ جتنا اپنے آپ کو دین کے قریب رکھیں گی اتنا معاشرتی آلودگیوں سے محفوظ رہ سکیں گی۔اسی سے سکونِ قلب عطا ہوگا۔تبلیغ کریں گی تو بات میں اثر ہوگا۔“ پیغام برائے لجنہ اماءاللہ جرمنی مطبوعہ سہ ماہی رسالہ گلدستہ 20 / مارچ2017ء) ( مطبوعه الفضل انٹرنیشنل 9 جون 2017ء) MTA کے ذریعہ تبلیغ ایم ٹی اے کے ذریعہ جماعتی ترقیات کا بھی بیان ہوتا ہے اور دعوت الی اللہ کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے جس کے نتیجہ میں خواتین بھی فیضیاب ہو رہی ہیں۔اس ضمن میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک موقع پر فرمایا: ” میں نے اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے کام آسان کرنے کی بات کی ہے تو آج بھی چند مثالیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں کہ کس طرح اللہ تعالیٰ دنیا کے سینے کھول رہا ہے جن میں عورتیں بھی شامل ہیں۔میں نے صرف چند عورتوں کی مثالیں لی ہیں جنہیں اللہ اُن لوگوں میں شامل فرما رہا ہے جو خیر امت بننے کا حق ادا کرنے کے لئے آگے بڑھ رہی ہیں۔شام سے ہماری ایک حلوانی صاحبہ ہیں وہ اپنی خواہیں بیان کرتی ہیں۔کہتی 103