سرّالخلافة — Page v
ٹائٹل بار اول کا اردو ترجمہ هذا كتاب يحكم بين الشيعة واهل السنة و يهدى الى الحق في امر الخلافة وانه يقطع معاذير المخالفين۔و يبرز دقارير المفترين ولا يستنكره الا من لبس الصفاقة و خلع الصدق والصداقة واتبع الكاذبين یہ کتاب اہل تشیع اور اہل سنت کے درمیان فیصلہ کرتی ہے اور امر خلافت میں حق کی طرف راہنمائی کرتی اور مخالفوں کے عذرات کا سد باب کرتی ہے۔مفتریوں کی کذب بیانی کو ظاہر کرتی ہے۔اور اس کا انکار صرف وہی کرتا ہے جس نے بے حیائی کا لبادہ پہنا ہوا ہے اور حق وصداقت سے عاری ہے اور کا ذبوں کی پیروی کرتا ہے۔کتاب عزيز محكم يفحم العدا فنحمد بارء نا على ما اسعدا یہ مضبوط غالب کتاب ہے جو دشمنوں کو لاجواب کر دیتی ہے۔پس ہم اپنے خدائے باری کی تعریف بیان کرتے ہیں جو اُس نے یہ سعادت بخشی۔وسميته الخلافة حجة بما جاء في تلك المقاصد ارشدا اور میں نے اس کا نام سر الخلافہ رکھا ہے تا یہ ان مقاصد میں جوراہنمائی ہے اس کے لئے حجت ہو۔هذا كتاب سر الخلافة لمن يبغى سبل الثقافة یہ کتاب ہر اس شخص کے لئے سر الخلافہ ہے جو ثقافت کی راہوں کی تلاش میں ہے۔وقد طبع في المطبع رياض الهند امرتسر فى الشهر المبارك محرم ۳۱۲اه یہ مطبع ریاض الہند امرتسر میں طبع ہوئی ماہ مبارک محرم ۱۳۱۲ھ میں یہ کتاب محمد حسین بطالوی اور دوسرے علماء مکفرین کے الزام اور افحام اور انکی مولویت کی حقیقت کھولنے کیلئے بوعده انعام ستائیں روپیہ شائع ہوئی ہے استائیس دن بالمقابل رساله بنانے کے لئے مہلت دی گئی ہے ا اور یہ ستائیس دن روز اشاعت سے محسوب ہونگے۔