سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 73 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 73

73 خلافت احمدیہ کے مختلف ادوار میں بھی متعدد شہداء نے اپنے بزرگ اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں اور اسی طرح صدق و وفا کے شاندار نمونے دکھائے۔خلافت رابعہ کے عہد میں بھی یہ سلسلہ جاری رہا۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مذکورہ بالا ارشاد کو بیان کرنے کے بعد اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 23 اپریل 1999ء میں فرمایا: جماعت کی طرف سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی روح کو ئیں کامل یقین سے یہ پیغام دے سکتا ہوں۔اے ہمارے آقا ! تیرے بعد تیری جماعت انہی راستوں پر چلی ہے اور انشاء اللہ ہمیشہ چلتی رہے گی جو رستے صاحبزادہ عبداللطیف شہید نے ہمارے لئے بنائے تھے۔گوان سے نسبت کوئی نہیں مگر غلامانہ ہم انہیں راستوں پر چل رہے ہیں۔“ (مخطیه جمعه فرموده 23 اپریل 1999 ء - خطبات طاہر بابت شہداء صفحہ 25) حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ نے 1999ء میں شہدائے احمدیت کے تذکرہ پر مشتمل خطبات کا ایک سلسلہ شروع فرمایا جو بعد میں شہدائے احمدیت کے نام سے کتابی صورت میں شائع ہوئے۔یہ کتاب جماعت کی ویب سائٹ پر موجود ہے اور مومنین کے ایمان و اخلاص اور جذ بہ قربانی کو بڑھانے کا موجب ہے۔اس مختصر تمہید کے بعد ذیل میں ہم عہد خلافت رابعہ میں شہادت کا اعزاز پانے والوں کی فہرست درج کر رہے ہیں۔( ان شہادتوں کی تفصیلات کے لئے ملاحظہ ہو کتاب شہدائے احمدیت) [www۔alislam۔org/urdu/pdf/Shuhda-e-Ahmadiyyat-Aaghaz-ta-Khilafat-4۔pdf] ان شہداء میں پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے مختلف ممالک میں شہادت پانے والے شامل ہیں۔ان میں مرد بھی ہیں، عورتیں بھی ہیں اور بچے بھی۔خدا رحمت کند این عاشقان پاک طینت را