سلسلہ احمدیہ — Page 913
913 یکم ماروتی بوسنیا میں پہلے جماعتی مرکز بیت السلام کا قیام 13 مارچ: منارة امسح اور بیت الدعا کے سنگ بنیاد پر سو سال مکمل ہونے پر مسجد اقصی قادیان میں جلسہ منعقد ہوا 14 اپریل: عراقی عوام کی مالی امداد کی تحریک 18 اپریل: حضور نے اپنے عہد سعادت کا آخری خطبہ جمعہ صفات الہیہ میں سے صفت خبیر پر ارشاد فرمایا اور اسی روز مجلس عرفان میں بھی رونق افروز ہوئے۔آپ نے آخری نماز جو مسجد فضل لندن میں پڑھائی وہ نماز عشاء تھی 19 اپریل: لندن کے وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے حضور اپنی رہائش گاہ پر کروڑوں دلوں کو اشکبار چھوڑ کر حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے اپنے مولی حقیقی کے پاس حاضر ہو گئے۔آپ کی وفات کا اعلان حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ناظر اعلیٰ وامیر مقامی ربوہ (پاکستان) کی طرف سے ایم ٹی اے پر پرائیویٹ سیکرٹری صاحب نے پڑھ کر سنایا۔تمام انتظامات حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کی ہدایات کے مطابق کئے جاتے رہے۔رات 11 بجے حضور کے جسد اطہر کو 9 را فراد پر مشتمل ٹیم نے غسل دیا۔حضور" کا جسد اطہر آخری دیدار کے لئے محمود ہال میں رکھا گیا۔ہزار بامتحاق نے آخری بار آپ کا دیدار کیا۔یہ سلسلہ 22 اپریل تک جاری رہا 2اپریل: نماز مغرب وعشاء کے بعد مجلس انتخاب خلافت کا اجلاس مجد فضل لندن میں منعقد ہوا۔حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب سلمه ربۂ خلیفتہ اسیح الخامس منتخب ہوئے۔موقع پر موجود 11 ہزار افراد جماعت نے اور کل عالم کے احمدیوں نے ایم ٹی اے کی وساطت سے آپ کے ہاتھ پر براہ راست بیعت کی سعادت حاصل کی 23 اپریل: حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی نے ملفورڈ اسلام آباد ( یو کے ) میں خطاب عام کے خلیفہ بعد بیعت لی۔پھر حضرت خلیفہ مسیح الرابع کی نماز جنازہ پڑھائی جس میں 30 ہزار احمدیوں نے شرکت کی۔بعد ازاں اسلام آباد (ملفورڈ یوکے) میں حضور کی تدفین کے بعد قبر پر دعا کروائی