سلسلہ احمدیہ — Page 865
865 18 جنوری: افریقہ کے فاقہ زدہ ممالک کے لئے امداد کی تحریک۔امن عالم کے قیام اور مسلمانوں کے مصائب کے دور ہونے اور سچ کی فتح کے لئے دعاؤں کی تحریک جنوری: کفالت یتامی کی تحریک۔کفالت یکصد یتامی کمیٹی کا قیام یکم مارچ : کامیابی کے حصول کے لئے لا مذہب سیاست چھوڑ کر دینی سیاست کے اصول اپنانے کی تحریک یکم مارچ : غیر ملکوں پر انحصار ختم کرنے ، علوم وفنون میں ترقی کرنے اور نیتوں کو صاف کر کے انسانیت کو زندہ کرنے کی تحریک 13 اپریل: مسجد بیت الشکور ( گراس گیراؤ۔ناصر باغ ) جرمنی کا سنگ بنیادرکھا 126 اپریل: لائبیریا کے مہاجرین کے لئے امداد کی تحریک 10 تا 12 مئی : 12 واں سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی، حضور کے خطابات، حاضری 4500 تھی 10 مئی: دفتر خدام الاحمدیہ ( پاکستان ) ایوان خدمت کے لئے مالی تحریک 10 مئی: عثمان آباد ( انڈیا ) میں تعمیر ہونے والی مسجد کا افتتاح صاحبزادہ مرزا اوسیم احمد صاحب نے کیا 21 مئی: ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جھنگ نے ٹاؤن کمیٹی ربوہ کی حدود میں احمدیوں کے ہر قسم کے اجتماعات پر دو ماہ کے لئے پابندی لگادی 25 مئی: قادیان میں پہلی مرتبہ روٹی مشین نصیب کی گئی 29 مئی ضلع نلگنڈہ (انڈیا) میں جماعت احمدیہ کی پہلی مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا 31 مئی : جماعتوں کو خطبات خلیفہ اسیح کی آواز میں سنانے کے لئے زبردست تحریک متی و جون: حضور نے سرینام، گیانا اور ٹرینیڈاڈ کا دورہ فرمایا۔یہ کسی بھی خلیفتہ اسیح کا ان ممالک کا پہلا دورہ تھا 31 مئی: حضور کی سرینام کے صدر مملکت اور وزیر داخلہ سے ملاقات ہوئی