سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 851 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 851

851 7 تا 19اکتوبر : اسلام آباد (ملفورڈ۔یوکے) میں پانچواں یورپین اجتماع خدام الاحمدیہ منعقد ہوا۔551 / خدام نے شرکت کی۔حضور نے اختتامی خطاب فرمایا۔19 تا 20 اکتوبر: مجلس انصار اللہ بھارت کا سالانہ اجتماع قادیان میں منعقد ہوا جس پر حضور نے اپنا روح پرور پیغام بھجوایا 21 23 اکتوبر: مجلس خدام الاحمدیہ بھارت کا سالانہ اجتماع قادیان میں منعقد ہوا۔اس موقع پر حضور" کا پیغام موصول ہوا 22 تا 23 اکتوبر لجنہ اماءاللہ بھارت کا سالانہ اجتماع قادیان میں منعقد ہوا۔حضور کا پیغام سنایا گیا 12 تا 13 نومبر : مجلس انصار اللہ کا پہلا یورپین اجتماع برطانیہ میں منعقد ہوا۔حضور نے اختتامی خطاب فرمایا 28 نومبر : روزنامه الفضل ربوہ سے 3 سال 11 ماه 9 دن بعد پابندی کا خاتمہ۔اس شمارہ میں حضور کا خصوصی پیغام شامل اشاعت تھا 30 نومبر : اسلام آباد(پاکستان) میں 6 احمدیوں پر ایک شادی کارڈ پر بسم اللہ لکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کیا گیا 2 دسمبر : جمہوری حکومت کے آغاز پر اہل پاکستان کو مبارک باد اور جماعت کو تسبیح و تحمید کی تحریک 3 دسمبر: وزیر اعظم پاکستان بے نظیر بھٹو نے فوجی عدالتوں میں موت کی سزا پانے والوں کے لئے رعائتیں کیں۔اسیران راہ موٹی ساہیوال کی موت کی سزا عمر قید میں تبدیل ہوگئی 13 دسمبر : روزنامہ الفضل کے ایڈیٹر اور پبلشر کے خلاف اس دور کا پہلا مقدمہ جبکہ 31 دسمبر کو دوسرا مقدمہ دائر کیا گیا 18 تا 20 دسمبر: جلسہ سالانہ قادیان منعقد ہوا۔اس جلسہ پر حضور نے پیغام دیا کہ کاش میں بھی آج آپ میں موجود ہوتا اور اپنی محبت بھری نظروں سے آپ کی پیشانیوں کو چومتا۔وہ مذہب کوئی مذہب نہیں جو انسان اور انسان کے درمیان نفرت کے الا و جلاتا ہے۔اور وہ توحید کوئی توحید نہیں جو