سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 850 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 850

850 استقبالیہ تقریب سے خطاب فرمایا۔استقبالیہ تقریب کے بعد یوگنڈا ٹیلی ویژن کے نمائندہ نے گیسٹ آف دی و یک Guest of the Week) پروگرام کے لئے خصوصی انٹرویو کیا 7 ستمبر : یوگنڈا سے روانگی سے قبل ائیر پورٹ پر یوگنڈا کے وزیر تعلیم ، وزیر صحت اور منسٹر آف سٹیٹ نے حضور سے ملاقات کی۔پریس کے نمائندہ نے بھی انٹرو یولیا 9 ستمبر : حضور نے دار السلام یونیورسٹی ( تنزانیہ) سے خطاب فرمایا 10 ستمبر : حضور نے دار السلام ( تنزانیہ) کلمنجارو ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا۔اسی شام تقریب عشائیہ میں خطاب فرمایا جس میں منسٹرز ، حجز ، وکلاء، ڈاکٹرز اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے کئی معززین نے شرکت کی 10 ستمبر : ربوہ میں عالمی معیار کے سوئمنگ پول کا افتتاح ہوا 11 ستمبر : ڈ چکوٹ ضلع فیصل آباد (پاکستان) میں مسجد احمدیہ سے معاندین نے کلمہ مٹایا 12 ستمبر : حضور نے مورو گورو ( تنزانیہ) میں احمد یہ ڈسپنسری کا افتتاح فرمایا۔شام کو کسنو وا کے مقام پر نئے احمد یہ ہسپتال کا سنگ بنیا درکھا 13 ستمبر : حضور نے ڈوڈوما( تنزانیہ ) میں مسجد بیت الحمید کا افتتاح فرمایا 14 ستمبر : حضور نے وزیر اعظم تنزانیہ سے ملاقات کی۔رات کو احباب سے الوداعی خطاب فرمایا 18 ستمبر : حضور نے New Grove ( ماریشس ) میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا اور ملٹری کوارٹرز میں مسجد طاہر کا افتتاح فرمایا 19 ستمبر : حضور نے ماریشس کے گورنر جنرل اور وزیر اعظم سے ملاقات کی۔پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا۔شام کو ماریشس یونیورسٹی میں Islam and Evolution کے موضوع پر خطاب فرمایا 19 ستمبر : چک 88 - ج ب ضلع فیصل آباد میں 9 احمدیوں کی گرفتاری۔16 نومبر 92ء کو انہیں 33 سال قید اور جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔