سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 839 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 839

839 28 جون : جلسہ سالانہ 1986ء پر جماعت انگلستان کو مہمانوں کے لئے گھر پیش کرنے کی تحریک 9 جولائی: حیدر آباد میں بابو عبد الغفار صاحب کی شہادت 25 تا 27 جولائی: جماعت احمدیہ برطانیہ کا جلسہ سالانہ۔حاضری 5800 تھی۔50 رممالک کے نمائندگان کی شرکت حضور کی دوسرے دن کی تقریر کے مطابق اس سال 206 رنئی مساجد اور مراکز نماز کا قیام عمل میں آیا۔108 ممالک میں احمدیت قائم ہو چکی تھی۔41 ممالک میں 182 مبلغین کام کر رہے تھے۔مختلف زبانوں میں تراجم قرآن کی اشاعت کی تحریک جلسہ سالانہ کے موقع پر اختتامی خطاب حضور نے مرتد کی سزا قتل کے موضوع پر ارشاد فرمایا 8 اگست: حضور نے سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مربوط جلسوں کو دوبارہ شروع کرنے کی تحریک فرمائی۔اسلام اور بانی اسلام پر اعتراضات کے جوابات پوری دنیا میں شائع کرنے کی تحریک 15 اگست: اسلام کی حقیقی محبت حاصل کرنے کے لئے نمازوں میں زیادہ وقت گزارنے اور توجہ دینے کی تحریک 17 اگست : عید الاضحی کے دن مردان میں 90 ر احمدیوں کو گرفتار کیا گیا۔احمد یہ مسجد کو مسمار کر دیا گیا، قیمتی سامان کولوٹ لیا گیا 22 اگست: حضور نے ہندوستان میں نئی چلائی جانے والی تحریک شدھی کے خلاف جہاد کا اعلان فرمایا 29 اگست: حضور کا دورہ ناروے 18 ستمبر تا 6 اکتوبر : حضور کا دورہ کینیڈا 20 ستمبر : حضور نے مس ساگا ( کینیڈا) میں پہلی احمد یہ مسجد بیت الاسلام کا سنگ بنیا درکھا 20 ستمبر : حضور نے جماعت کینیڈا اور امریکہ کے ساتھ ایک خصوصی شوری کے اجلاس کی صدارت فرمائی جس میں تربیت اور تبلیغ کے حوالہ سے ہدایات سے نوازا 27 ستمبر : مانٹریال میں حضور کے اعزاز میں استقبالیہ کا انعقاد ہوا