سلسلہ احمدیہ — Page 781
781 دسمبر 1992ء میں حضور کے جلسہ سالانہ قادیان سے افتتاحی اور اختتامی خطابات لندن سے براہ راست نشر کیے گئے۔30 جولائی تا یکم اگست 1993ء جلسہ سالانہ برطانیہ سے حضور رحمہ اللہ کے خطابات ایم ٹی اے پر براہ راست نشر کئے گئے۔اس عالمی جلسہ پر تاریخ عالم کا ایک اور انقلاب انگیز اور تاریخ ساز واقعہ رونما ہوا۔یعنی ایم ٹی اے کے ذریعہ پہلی عالمی بیعت کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی دو لاکھ سے زائد سعید روحیں شامل ہوئیں۔31 دسمبر 1993ء کو حضور نے جلسہ سالانہ قادیان سے مواصلاتی رابطوں کے ذریعہ ماریشس کی سرزمین سے خطاب فرمایا اور خطبہ جمعہ کے ذریعہ اس کا افتتاح فرمایا۔اس خطبہ جمعہ میں آپ نے جماعت کو خوشخبری دی کہ 7 جنوری 1994 ء سے ہفتہ میں ساتوں دن بارہ گھنٹے ایم ٹی اے کی نشریات ہوا کریں گی۔آپ نے فرمایا : جب ہم نے سیٹلائٹ کے ذریعہ سب دنیا سے رابطے کا آغاز کیا تو جمعہ کا ایک گھنٹہ یا کچھ زائد وقت یا کچھ جلسوں اور اجتماعات کے موقع پر ایک دو گھنٹے زائد ملا کرتے تھے۔احباب جماعت عالمگیر کی طرف سے بار بار اس خواہش کا اظہار ہوتا تھا کہ سیٹلائٹ اب ایک ہفتہ انتظار نہیں ہوتا۔کوشش کریں کہ خواہ کچھ بھی خرچ کرنا پڑے، روزانہ یہ پروگرام جاری ہو۔آج میں نئے سال کے تحفہ کے طور پر ماریشس کی سرزمین سے یہ اعلان کرتا ہوں کہ آئندہ سے ایشیا کے لئے جاپان سے لے کر افریقہ تک اور اس علاقہ میں بے اعظم آسٹریلیا بھی شامل ہے، ہفتہ میں ایک گھنٹہ کی بجائے ہفتہ میں ساتوں دن بارہ گھنٹے روزانہ پروگرام چلا کرے گا۔۔۔آئندہ تمام ایشیا کی جماعتیں، تمام افریقہ کی جماعتیں اور خدا کے فضل سے شمالی افریقہ کی جماعتیں بھی۔۔۔اور آسٹریلیا بھی روزانہ بارہ گھنٹے کا پروگرام سن سکیں گے اور دیکھ سکیں گے۔جہاں تک یورپ کا تعلق ہے سر دست ہم نے روزانہ ساڑھے تین گھنٹے کا وقت حاصل کر لیا ہے۔۔۔انشاء اللہ تعالی اب یورپ میں بھی اور ساتھ تعلق رکھنے والے حصہ میں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے یقینا ساڑھے تین گھنٹے