سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 775 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 775

775 خلیفہ وقت اور جماعت کے درمیان رابطے کا ایک نہایت اہم اور مرکزی حیثیت کا حامل ذریعہ وہ خطبات جمعہ اور خطابات ہوتے ہیں جو خلیفہ وقت ارشاد فرماتے ہیں۔پاکستان میں رہتے ہوئے اس آرڈینس کی موجودگی میں خلیفہ وقت کے لئے خطبات و خطابات دینا ممکن نہیں تھا۔سو اللہ تعالٰی کے راذن سے آپ نے وہاں سے ہجرت فرمائی۔اور بیرونِ پاکستان سے خطبات جمعہ و دیگر خطابات و فرائض منصبی کی آزادانہ ادائیگی کا ایک سلسلہ شروع ہوا۔حضور رحمہ اللہ نے جنرل ضیاء کے اس آرڈینس کے جواب میں اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 18 رمنی 1984ء میں جماعت کے سامنے جو پروگرام رکھا تھا اس کا ایک اہم حصہ لٹریچر کی اشاعت کے ساتھ سمعی و بصری ذرائع کے متعلق بھی تھا۔خلیفہ وقت کے خطبات و خطابات کی اہمیت اور جماعت کا فرض حضور رحمہ اللہ کی ہدایت پر انگلستان میں آپ کے زیر نگرانی آپ کے فرمودہ خطبات و خطابات کو فوری طور پر آڈیو کیسٹس پر ریکارڈ کر کے اس کی کا پہیاں پاکستان اور دیگر تمام ان ممالک تک بھجوانے کا ایک نہایت مستحکم اور وسیع نظام قائم ہوا جس کے تحت پھر ہر ملک کے اندر جماعتوں تک اس کی کا پہیاں کر کے پہنچائی جاتیں تا کہ افراد جماعت براہ راست خلیفہ اسح کی آواز میں آپ کے براہ فرمودات اور نصائح اور ہدایات کو سنیں۔کیونکہ خلیفہ اُسی اور جماعت احمدیہ کے درمیان جو محبت اور اخلاص اور فدائیت کا تعلق ہے اس کی کوئی نظیر دنیا میں نہیں ملتی اور جب خلیفہ اسیح کی اپنی آواز میں کوئی پیغام افراد جماعت تک پہنچتا ہے تو اس کا غیر معمولی اثر پیدا ہوتا ہے۔مردہ دلوں میں جان پڑ جاتی ہے اور خدمت دین اور اطاعت اور قربانیوں کے نئے ولولے بیدار ہوتے ہیں۔اس سلسلہ میں آپ نے متفرق مواقع پر خلیفہ وقت کے خطبات کی اہمیت کو افراد جماعت کے سامنے رکھا اور کیسٹس کے نظام کو بہتر اور مؤثر بنانے کے لئے اور خطبات کے انگریزی و دیگر زبانوں میں تراجم کر کے ان کی کیسٹس تیار کرنے کے لئے متعدد عملی اقدامات فرمائے اور اس نظام کی نگرانی اور بہتری کے لئے مسلسل ہدایات ارشاد فرماتے رہے۔آپ نے ایک موقع پر اس کوشش