سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 760 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 760

760 کہ وہ کامل سکون کہاں سے حاصل کریں جس کی تلاش میں وہ دیوانہ وار بھاگ رہے ہیں لیکن جو ان سے دور ہوتا چلا جا رہا ہے۔آپ کے حالات پر ہی میرا تجزیہ ہے۔میں زیادہ تفصیل میں نہیں جانا چاہتا کہ پہلے ہی کافی تاخیر ہو چکی ہے۔اگر میں آپ کے سامنے وہ سب امور رکھوں جو میری نظر میں ہیں تو یہ میرے لیے بہت تکلیف دہ ہوگا کیونکہ کئی حقیقتیں بہت بھیانک اور پریشان کن ہیں۔آپ شاید ایسی حقیقتیں سنا بھی پسند نہ کریں۔خاص طور پر ایک ایسے مہمان کی زبان سے جو چند دن آپ کا مہمان رہا اور جس سے آپ نے بہت حسن سلوک کا معاملہ کیا۔میں دوبارہ عرض کرتا ہوں کہ میری تربیت، میرا ضمیر اور میرا ذاتی رجحان یہی ہے کہ اپنے میزبان کے لیے کوئی ناشائستہ الفاظ استعمال نہ کروں، خاص طور پر ایسے میزبان کے متعلق جس نے مجھے اپنے حسن سلوک سے گرویدہ کر لیا ہو۔لیکن میرے دل میں جو آپ کا، آپ کے مستقبل کا اور انسانیت کا احترام اور قدر ہے وہ مجھے مجبور کرتی ہے کہ میں آپ کو یہ پیغام دوں کہ جو کچھ یہاں جو رہا ہے وہ سب ٹھیک نہیں۔یہاں بعض بہت پریشان کن واقعات ہوتے رہے ہیں اور ہور ہے ہیں۔صرف سطحی طور پر امن و امان کی حالت دکھائی دیتی ہے۔اندر ہی اندر حالات بگڑ رہے ہیں۔پس خدا کی محبت کے پیغام کو پھیلائیں مگر ایک فرق کو ہمیشہ مد نظر رکھیں جس کے بعد کو نظر میں اپنے اس خطاب کو ختم کروں گا اور وہ یہ کہ مذہب کی محبت کو خدا کی محبت میں مدغم نہ کریں۔یہ دونوں چیزیں ہمیشہ یکساں نہیں ہوتیں۔بسا اوقات مذہب کی محبت پاگل پن، نفرت اور تفرقہ پیدا کردیتی ہے جبکہ خدا کی محبت کبھی ایسا نہیں کرتی۔ہم بظاہر سمجھتے ہیں کہ مذہبی لوگ خدا سے محبت کرتے ہیں مگر یہ درست نہیں۔یہ لوگ وہ ہیں جو مذہب سے پیار کرتے ہیں قطع نظر اس کے کہ کون خدا ہے؟ اور کس کی طرف ہے؟ وہ تعصب کی بنیاد پر مذہب سے پیار کرتے ہیں کیونکہ وہ انہیں قدروں کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں۔وہ اپنے مذہب کو سچائی کے بدلہ میں بھی تبدیل کرنا نہیں چاہتے خواہ انہیں باہر سچائی نظر آتی ہو۔خصوصاً جدید دور میں مذہب سے پیار نہایت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔یہ لوگوں کے درمیان فاصلوں کو بڑھاتا ہے اور خدا کی محبت کو نفرت میں تبدیل کرتا ہے اور لوگوں میں یہ