سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 751 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 751

751 دلوں کی فتح ہوگی جو اس سرزمین پر بستے ہیں۔اور یہ فتح دائمی فتح ہوگی۔پھر دنیا کی کوئی طاقت، کوئی تلوار اسلام کے نشان اس مقدس زمین سے مٹا نہیں سکے گی۔خدا کرے اس کی آپ کو توفیقی ملے۔خدا کرے آپ وہ تاریخی شخصیتیں بن جائیں جن کے نام کے ساتھ علاقے لکھے جائیں۔جن کے نام کو آئندہ آنے والی قو میں نخروں سے یاد کریں اور کہیں یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے اندلس کی زمین کو دوبارہ خدا کے لیے فتح کیا تھا۔اللہ تعالی ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔“ خطبات طاہر جلد 9 صفحہ 136 تا144) متی و جون 1991ء میں حضور نے سرینام، گیانا اور ٹرینیڈاڈ کا دورہ فرمایا۔ان ممالک کا بھی خلیفہ اتح کا یہ پہلا دورہ تھا۔خلیفة المسیح 31 مئی 1991ء کو سر بینام کے صدر مملکت اور وزیر داخلہ سے ملاقات ہوئی۔2 جون 1991ء کو ریڈیورا پار پر حضور کا قریباً 40 منٹ کا لائیو خطاب نشر ہوا۔3 جون 1991ء کو مقامی ٹی وی چینل STVS پر 30 منٹ کے ایک پروگرام میں جماعت احمد یہ مبایعین خلافت اور غیر مبایعین میں فرق کو تفصیل سے بیان فرمایا۔( یہ انٹرویو الفضل انٹرنیشنل لندن کے شمارہ مورخہ 22 تا 28 مارچ 2013ء کے صفحات 13 تا 15 پر جماعت احمدیہ قادیان اور لاہوری جماعت میں کیا فرق ہے؟“ کے عنوان کے تحت شائع شدہ ہے۔) 3 رجون کو ہی سرینام کی بین المذاہب کونسل ( IRCS) کی طرف سے منعقدہ تقریب میں مذہب اور سیاست کے باہمی تعلق کے بارہ میں اسلامی تعلیم کے موضوع پر خطاب فرمایا جو بعد میں Relationship between Religion and Politics in Islam کے عنوان سے شائع ہوا۔گیا ن میں قیام کے دوران بھی گیانا کے صدر مملکت اور وز یر اعظم سے ملاقاتیں ہوئیں۔رجون کوٹر بینیڈاڈ کے ایک روزہ جلسہ سالانہ سے خطاب فرمایا۔10 جون کو صدر مملکت ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو سے ملاقات ہوئی۔11 جون کو استقبالیہ تقریب سے خطاب فرمایا۔اس تقریب میں حکومتی عہد یدار، وزراء اور مختلف