سلسلہ احمدیہ — Page 750
750 میں وہ گرمی پیدا کریں جو خدا کی محبت کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے۔اور پھر یہ محسوس کیا کریں کہ آپ خدا کے نمائندہ ہیں۔خدا کے نمائندے ہونے کا احساس ایک بہت بڑا عظیم احساس ہے۔اس احساس کے نتیجے میں تکبر نہیں بلکہ انکسار پیدا ہوتا ہے اور یہی اس احساس کی پہچان ہے۔اس پہلو سے آپ کو خدا کا نمائندہ بنا چاہیے اور جب آپ میں یہ احساس پیدا ہو گا تو لازما نہایت تیزی کے ساتھ پاک تبدیلیاں پیدا ہوں گی اور آپ کو اپنے وجود کے اندر سے ایک نیا و جو د نکلتا ہوا دکھائی دے گا۔آپ محسوس کریں گے کہ آپ کے اندر ایک انقلاب آچکا ہے اور اس تبدیل شدہ شخصیت میں ایک مقناطیسی طاقت پیدا ہو جائے گی۔یہ وہ طاقت ہے جو دلوں کو فتح کیا کرتی ہے اور دراصل یہ خدا کی طاقت ہے جو دلوں پر غالب آیا کرتی ہے۔آنحضرت میر کی ذات میں وہ خدائی طاقت پیدا ہو چکی تھی۔پس جب خدا نے یہ کہا کہ خدا یہ تبدیلی کرتا ہے تو یہ مراد نہیں تھی کہ محمد رسول اللہ علی کا ایک ذریعہ الگ کام کر رہا تھا اور خدا کے ذرائع الگ کام کر رہے تھے۔بلکہ آنحضرت ﷺ کی ذات میں وہ ذریعے ظاہر ہوئے۔آپ کی ذات میں خدا کی طافتیں ظاہر ہوئیں اور ان کے ذریعے وہ عظیم الشان تبدیلیاں پیدا ہوئیں جو لاکھوں دلوں کو خدا تعالیٰ نے آنا فانا تبدیل کر کے دکھا دیا۔پس یہ سچین کی سرزمین کتنی ہی بھاری اور سنگلاخ زمین کیوں نہ نظر آئے ، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جو نسخے پہلے کار آمد ثابت ہوئے ہیں آج بھی لازماً کارآمد ثابت ہوں گے۔یہ وہ نسخے نہیں جو اپنے اثر کو چھوڑ دیا کرتے ہیں۔یہ دائمی نسخے ہیں۔یہ قانون قدرت سے تعلق رکھنے والے نسخے ہیں۔اور جیسے قانون قدرت تبدیل نہیں ہوتا یہ نسخے جو قانون قدرت پر مبنی نسخے ہیں ان کا اثر کبھی بھی پھر زائل نہیں ہو سکتا۔کبھی بھی ان نسخوں کا اثر ضائع نہیں ہو سکتا۔پس آپ ان کو استعمال کر کے دیکھیں۔اس رنگ میں تبلیغ کریں جیسا کہ میں نے آپ سے بیان کیا ہے۔عاجزانہ دعائیں کرتے رہیں اور دل کو تبلیغ میں ڈال دیں۔تبلیغ کے ہو جائیں۔خدا کی نمائندگی اختیار کرنے کی کوشش کریں اور دعاؤں کے ذریعے خدا سے مدد مانگیں۔پھر دیکھیں انشاء اللہ دیکھتے دیکھتے اس سرزمین کی تقدیر تبدیل ہوگی۔نئی شان کے ساتھ اسلام دوبارہ اس سرزمین میں آئے گا۔یہ شان تلوار کی شان نہیں ہوگی بلکہ پیغام کی شان ہوگی۔یہ سرزمین کی فتح نہیں ہوگی بلکہ