سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 721 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 721

721 جماعت احمد یہ اس رات سے نجات دلانے میں ہر ممکن آپ کی مدد کرے گی ، ہر لحاظ سے اس میں کوشش کرے گی۔لیکن جب تک آپ کے دلوں میں رونی پیدا نہ ہواس وقت تک یہ تاریکی کی راتیں دنوں میں تبدیل نہیں ہوسکتیں۔خطبات طاہر جلد 7 صفحہ 8987) مغربی افریقہ کے جن 6 ممالک کا دورہ حضور رحمہ اللہ نے فرمایا ان میں نائیجیر یا آخری ملک تھا۔حضور رحمہ اللہ نے 19 فروری 1988ء کو اوجو کورو ( نائیجیریا) میں خطبہ جمعہ میں فرمایا کہ : افریقہ کا جو تصور میں نے یہاں آنے سے پہلے قائم کیا تھا وہ یہاں آنے کے بعد ڈرامائی طور پر بدل گیا ہے اور بنیادی طور پر اس میں یکسر تبدیلی ہوگئی ہے۔کیونکہ میں یہاں پر موجودرہ کر آپ کو انتہائی قریب سے دیکھ رہا ہوں اور آپ سے باتیں کر رہا ہوں اور ان مسائل سے آگاہی حاصل کر رہا ہوں جو آپ کو درپیش ہیں۔“ آپ نے فرمایا کہ: میں نے افریقہ اور افریقہ کے کردار کے بارہ میں بہت سی اچھی باتیں معلوم کی ہیں۔میں نے نائیجیر یا اور نائیجیرین کردار کے بارہ میں بھی بہت سی باتیں دریافت کی ہیں اور اس دریافت سے میں بہت خوش ہوں۔لیکن میں نے چند غلط باتوں کا بھی مشاہدہ کیا ہے جس سے مجھے تکلیف پہنچی ہے جس کے بارہ میں مستقبل میں بہت فکر مند ہوں۔“ حضور رحمہ اللہ نے افریقی لوگوں کی کشادہ ذہنی، صبر و تحمل، مختلف اور مخالف نظریات کو سننے اور برداشت کرنے اور شکر گزاری جیسے اوصاف کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ افریقی کردار کی خوبصورتی ہے جس کی بہر حال آپ کو حفاظت کرنی ہے۔آپ نے یہ انتباہ بھی فرمایا کہ : یہ امن، یہ باہمی محبت، یہ کردار کی موافقت جو کہ مغربی افریقہ کا مشترک خاصہ ہے کم از کم جس کو میں نے اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا ہے اب اس کو بعض غیر ملکی عناصر سے خطرات لاحق ہو گئے ہیں، بعض سیاسی قوتوں سے جو کہ مذہب کو استحصال کے لیے استعمال کرتی ہیں اور معاشرے کے گروہوں کے درمیان نفرت کے جذبات ابھارتی ہیں۔وہ یہ کام محبت کے نام پر،