سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 720 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 720

720 ذریعہ اللہ تعالی سے مدد مانگنی پڑے گی اس کے سوا افریقہ کی نجات کا اور کوئی چارہ نہیں۔پس میں نے جب یورپ اور افریقہ کے افق پر نظر دوڑائی تو اس بات سے حیران بھی ہوا اور مطمئن بھی کہ خانا کے جو لوگ یورپ اور امریکہ میں بس رہے ہیں۔ان کے پاس اتنی دولت ہے کہ اگر وہ اس شعور کے ساتھ بیدار ہو جائیں، اس عزم کے ساتھ بیدار ہو جائیں کہ ہم نے اپنی قوم کی خدمت کرنی ہے تو وہ روپیہ بھی جو خود یہاں سے وہ باہر منتقل کر چکے ہیں اور وہ روپیہ بھی جو باہر انہوں نے بیٹھ کر کھایا ہے ملک میں واپس بھیجنا شروع کر دیں تو آپ کو کسی غیر قوم کی مدد کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔آپ نے فرمایا: دنیا کی جتنی قومیں میں نے دیکھیں وہ یورپ میں آکر یا امریکہ جا کر روپیہ کماتیں اور واپس اپنے ملکوں کو بھیجتیں ہیں۔لیکن یہ بدنصیبی اور بد قسمتی صرف افریقہ کے حصہ میں دیکھی ہے کہ یہاں کے لوگ نہ صرف باہر کا روپیہ باہر رکھتے ہیں بلکہ خود اپنے ملک کا روپیہ بھی یہاں سے نکال کر باہر منتقل کر رہے ہیں۔پس فی الحقیقت اگر آپ آزادی کی تمنا رکھتے ہیں، اگر فی الحقیقت آپ ان آزاد قوموں کی صف میں شمار ہونا چاہتے ہیں جو تاریخ پر اپنے نام ثبت کردیا کرتی ہیں تو پہلے اپنے نفسوں کو آزاد کریں۔اپنے رحمانات کو آزاد کریں۔اپنے آپ کو مغربی تہذیب و تمدن کے رعب سے آزاد کریں۔اس کے بغیر افریقہ کی آزادی ممکن نہیں ہے۔جہاں تک جماعت احمدیہ کا تعلق ہے میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ تمام دنیا کی جماعتیں اس معاملہ میں آپ کی مدد کریں گی اور اس بارہ میں میں ان کی تفصیلی رہنمائی کروں گا کہ کس طرح افریقن کے ضمیر کو جھنجھوڑ کے بیدار کرنا ہے اور کس طرح سارے ملکوں میں یہ مہم چلانی ہے کہ جاؤ اپنے ملک کو جاؤ، وہاں کے غریبوں کے حال کو دیکھو۔تمہاری آنکھیں جو یہاں کے ناچ گانوں کی مسترت میں پاگل ہوئی ہوتی ہیں اور اندھی ہو چکی ہیں۔جائیں اور اپنے غریبوں کی حالت پر جا کر آنسو بہانا سیکھیں۔اسی میں زندگی ہے اور اس میں آپ کا مستقبل ہے۔غلامی کی یہ بھیانک رات جو صدیوں سے آپ کے ملکوں پر طاری ہے میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ