سلسلہ احمدیہ — Page 713
713 جو پہلی تحریکیں چل رہی ہیں اس میں بھی ہمیں شدید ضرورت ہے کہ کثرت سے نئے نام آئیں۔اساتذہ، ہر معیار اور ہر سطح کے اساتذہ کی ضرورت ہے۔ڈاکٹرز کی ہر معیار اور ہر سطح کے ڈاکٹرز کی ضرورت ہے۔خدمت کے مطالبے بڑھتے چلے جا رہے ہیں اس لیے ان سارے امور میں نصرت جہان کو کا میں اعلان کرتا ہوں۔ایک نئے جذبے اور ایک نئے ولولے کے ساتھ سابقہ نصرت جہاں کے کام کو مزید آگے بڑھانے کے لیے ایک نیا شعبہ نصرت جہان تو ان سارے امور میں غور کرے گا اور ان سارے امور کو مترتب کرے گا اور انشاء اللہ تعالیٰ جماعت کو نئے میدانوں میں افریقہ کی خدمت کرنے کی توفیق بخشے گا۔آپ نے فرمایا: یہ مجیب اللہ تعالیٰ کا تصرف ہے اور گیمبیا کی یہ خاص سعادت اور خوش نصیبی ہے کہ نصرت جہان اول کی تحریک بھی اسی ملک یعنی آپ کے ملک سے شروع ہوئی تھی اور حضرت خلیفتہ اسیح الثالث کو خدا نے یہ توفیق بخشی تھی کہ وہ گیمبیا کی سرزمین سے نصرت جہان کی سکیم کا اعلان کریں۔پس اس کے دوسرے حصے کے اعلان کے لیے بھی اللہ تعالی نے آپ کی سرزمین کو یہ اعزاز بخشا ہے۔اللہ یہ اعزاز آپ کو مبارک کرے اور اس تحریک کو بھی پہیلی تحریک کی طرح ہمیشہ اپنے فضلوں اور رحمت کے سایہ تلے بڑھاتا رہے۔آمین خطبات طاہر جلد 7 صفحہ 6055) حضور رحمہ اللہ نے آبی جان آئیوری کوسٹ میں اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 5 فروری 1988ء میں فرمايا: اس مختصر تجربہ کے نتیجہ میں جو افریقہ میں مجھے ہوا میں زیادہ سے زیادہ اس بات کا قائل ہوتا جا رہا ہوں کہ افریقہ کو محض روحانی اور مذہبی اور اخلاقی امداد ہی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ جماعت احمدیہ کو بہت سے دیگر شعبوں میں بھی اس مظلوم قوم یعنی افریقن قوم کے لیے ہر طرح کی خدمت کے لیے تیار اور مستعد ہو جانا چاہیے۔خصوصیت کے ساتھ افریقہ کو اقتصادی رہنمائی کی ضرورت ہے۔جن ممالک کا میں نے دورہ کیا ہے میں نے محسوس کیا ہے کہ باہر کی دنیا جو ان سے اقتصادی روابط رکھتی ہے وہ