سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 712 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 712

712 بڑھ جائیں۔افریقہ کے ساتھ تاریخ میں، تاریخی نکتہ نگاہ سے جب دیکھا جائے تو جو سلوک ہوا ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ باہر سے بہت سی قومیں آئیں اور ترقی کے نام پر انہوں نے یہاں پر بہت سے کام کیے لیکن خلاصہ یہ تھا کہ انہوں نے افریقہ میں کمایا اور باہر کی دنیا میں یہاں کی کمائی خرچ کی۔خدا تعالیٰ نے میرے دل میں بڑے زور سے یہ تحریک پیدا فرمائی ہے کہ جماعت احمدیہ کے ذریعہ اس تاریخ کا رخ بدل دیا جائے اور تمام عالمگیر جماعت احمد یہ دنیا میں کمائے اور افریقہ میں خرچ کرے اور دوسروں نے ، غیروں نے جو آپ کو زخم لگائے ہیں احمدیت کو خدا یہ توفیق بخشے کہ ان زخموں کے اند مال کا سامان پیدا فرمائے۔غیر آپ کی دوستیں لوٹ چکے وہ تو واپس نہیں کریں گے لیکن حضرت محمد مصطفی کے بچے غلاموں یعنی جماعت احمدیہ کو یہ توفیق عطا فرمائے گا کہ ان کی ٹوٹی ہوئی دولت جماعت احمد یہ آپ کو واپس کر رہی ہوگی۔“ آپ نے فرمایا: میں تمام دنیا کی احمدی جماعتوں کو سر دست پہلی ہدایت یہ کرتا ہوں کہ وہ کمر ہمت گس لیں اور افریقہ کی ہر میدان میں پہلے سے بڑھ کر محض اللہ خدمت کرنے کی تیاری شروع کریں۔“ آپ نے فرمایا : "دنیا میں جس پر وفیشن سے، جس پیشے سے یا جس علمی مہارت سے تعلق رکھنے والے احمدی موجود ہیں ان سب کو اپنے اپنے حالات کا جائزہ لے کر یہ فیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ افریقہ کی مظلوم انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کتنا وقت پیش کر سکتے ہیں اور کیا ان کی صلاحیتیں ہیں جنہیں وہ افریقہ کے لیے احسن رنگ میں استعمال کر سکتے ہیں۔یہ تحریک روپے پیسے والی دولت سے تعلق رکھنے والی تحریک نہیں ہے بلکہ قابلیت کی دولت سے تعلق رکھنے والی تحریک ہے۔پس ہر شخص ما رَزَقُهُم يُنفِقُونَ ( البقرة 4) کی آیت کے تابع اپنی اصلی قابلیتوں کو افریقہ کی خدمت میں خدا کی خاطر پیش کرنے کے لیے تیاری کرے اور اپنے کو الف سے مجھے مطلع کرے۔۔۔۔۔افریقہ کے عوام کی خدمت کے لیے جو پہلے سے تحریکیں جاری تھیں ان کے حوالہ سے آپ نے فرمایا: