سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 704 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 704

704 وزراء پیراماؤنٹ چیفس اور غیر ملکی سفراء شامل ہوئے۔خانا میں قیام کے دوران بہت سی مجالس عرفان اور کئی ایک مجالس سوال و جواب بھی ہوئیں۔حضور نے مبلغین ، ڈاکٹرز، اساتذہ اور مجلس عاملہ غانا کے ساتھ الگ الگ میٹنگز بھی کیں۔11 فروری کو حضور نے جماعت احمدیہ غانا کے 61 ویں جلسہ سالانہ سے افتتاحی خطاب فرمایا۔12 / فروری کو حضور نے خطبہ جمعہ جلسہ گاہ میں ہی ارشاد فرمایا۔13 فروری کو حضور غانا سے نائجیر یا تشریف لے گئے۔فانا سے روانگی سے قبل حضور نے مرکزی مشن ہاؤس کی وزیٹر بک پر اپنے قلم سے حسب ذیل دعائیہ کلمات تحریر فرمائے: "May Allah give wisdom, strength and courage to serve His cause and spread the message far and wide as He deems best۔May He be pleased with services and may you prosper ever more۔Allah bless you and May He always be with you۔Amin۔" 13 فروری کو نائجیر یا آمد پر حضور نے پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا۔14 فروری کو حضور نے Montan کے مقام پر ایک وسیع مسجد کا سنگ بنیا درکھا۔15 فروری کو لیگوس میں حضور کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب فرمایا۔16 فروری کو حضور کے اعزاز میں کانو (Kano) کے ایک ہوٹل میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب فرمایا۔20 فروری کو حضور نے نائجیریا کی نیشنل مجلس مشاورت کے اجلاس کی صدارت فرمائی۔21 فروری کو حضور نے لیگوس میں مسجد طاہر کا سنگ بنیا درکھا۔26 اگست تا 28 ستمبر 1988، حضرت خلیفہ امسیح الرابع نے مشرقی افریقہ کا دور فرمایا۔یہ کسی خلیفة المسیح کا کا مشرقی افریقہ کا پہلا دورہ تھا۔اس دورہ کے دوران آپ کینیا، یوگنڈا، تنزانیہ اور