سلسلہ احمدیہ — Page 698
698 خطاب کیا تھا۔حضور کے اس لیکچر میں پروفیسرز اور طلباء کی طرف سے بہت دلچسپی کا اظہار ہوا۔آڈیٹوریم کی تمام نشستیں پر ہوگئیں۔یہاں تک کہ ایک دوسرے ہال میں ٹی وی سکرین اور لاؤ ڈسپیکر کے اضافی انتظامات کرنے پڑے۔حضور کے ابتدائی تعارفی کلمات کے بعد جو آپ نے انگریزی میں فرمائے مکرم شیخ ناصر احمد صاحب نے جرمن زبان میں حضور کے تحریر فرمودہ مضمون کا ترجمہ پڑھ کرسنایا۔اس کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا جو اڑھائی گھنٹے تک جاری رہا۔یہ لیکچر حضور کی اس معرکہ آراء کتاب کی بنیاد بنا جو بعد ازاں مذکورہ بالا عنوان سے انگریزی میں شائع ہوئی۔اس کا اردو ترجمہ الہام، عقل، علم اور سچائی کے نام سے اور عربی ترجمہ الوحى العقلانيه المعرفه، والحق“ کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔اسی طرح رشین زبان میں بھی اس کا ترجمہ شائع ہو چکا ہے۔15 جون کو مجلس عرفان میں احباب جماعت کے علاوہ گزشتہ رات ہونے والے لیکچر میں شامل ہونے والے مہمانوں میں سے کئی شامل ہوئے۔اس مجلس میں سٹر سے زائد مہمان تھے۔میمجلس دو گھنٹے تک جاری رہی۔ایک پریس کانفرنس بھی ہوئی۔اخبارات میں حضور کے لیکچر اور دورہ کی وسیع کوریج ہوئی۔جن اخبارات میں اس بارہ میں خبریں شامل ہوئیں ان کی کل تعداد اشاعت 22 لاکھ 63 ہزار 277 تھی۔1987ء میں حضرت خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے شمالی امریکہ کا دورہ فرمایا۔اگر چہ حضور کا یہ سفر نےشمالی اگرچہ زیادہ تر امریکہ کی مختلف جماعتوں کے دورہ پر مشتمل تھا تا ہم آپ دو مرتبہ کینیڈ ابھی تشریف لے گئے اور مشرقی کینیڈا اور مغربی کینیڈا کی بعض جماعتوں میں جا کر کئی قسم کی تقریبات میں شمولیت فرمائی۔قریباً ڈیڑھ ماہ کے اس نہایت مصروف سفر میں مختلف مقامات پر 38 ربیعتیں ہوئیں۔نیو یارک، واشنگٹن، ڈ میٹرائٹ، لاس اینجلس، سان فرانسسکو، پورٹ لینڈ، طوسان، ڈیٹن اور شکاگو کے مقامات پر 15 مجالس عرفان ہوئیں۔فك ولفيا ، طوسان، لاس اینجلس، ملوا کی، ڈیٹن، نیویارک، واشنگٹن اور پورٹ لینڈ میں