سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 47 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 47

47 تلاوت کرو گے تو جبڑے توڑ دیں گے۔تمہاری مھدی سے زبان کھینچ لیں گے۔جیل کی سلاخوں میں سے بازوؤں کو پکڑا اور مروڑا اور دھمکایا کہ خبردار! آئندہ ایسی حرکت کی تو سخت سزا دیں گے۔وغیرہ وغیرہ۔مگر احمدی کا رشتہ نہ خدا تعالٰی سے ٹوٹا اور نہ ہی اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے۔ہوا یہ کہ اُس بیچارے پر ایک اور مقدمہ درج کر دیا گیا کہ جیل میں بھی نماز پڑھ کر خود کو مسلمان ظاہر کیا ہے۔ایک موقعہ پر تو ایک احمدی نوجوان کے گلے میں مفلر ڈال کر اتنا مروڑا گیا کہ اس نے خیال کیا کہ زندگی کے آخری مراحل آپہنچے ہیں۔اس کا جرم یہ تھا کہ کلمہ پڑھ رہا تھا۔ایک اور نوجوان کو پولیس کے سپاہیوں نے زمین پر الٹا لٹا دیا اور اس کی پیٹھ پر چڑھ کرناچنے لگے۔یہ سزا اس لئے دی گئی کہ اس نے کلمہ کے پیج کو سینے سے لگائے رکھا تھا۔صد آفرین اس نوجوان کی ہمت پر کہ اس کرب میں بھی زبان سے کلمہ کا ورد جاری رہا۔بالآخر سپاہی تھک کر نیچے اتر آئے اور کہا کہ ابھی تک اس کافر کی زبان سے کلمہ جاری ہے۔سمجھ نہیں آتا اس کا کیا علاج کریں؟ کلمہ کی خاطر احمدی نوجوانوں کو درخت سے باندھ کر الٹالٹکایا گیا۔تپتی دھوپ میں ریت کے اوپر بٹھایا گیا۔چیونٹیوں کے بل پر بیٹھنے کے لئے کہا گیا۔احمدی نوجوانوں نے خدا کی رضا کی خاطر یہ سب کچھ برداشت کیا۔پاکستان میں شاذ ہی کوئی احمدی خاندان ہو گا جس کا کوئی نہ کوئی عزیز اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں ایذا نہ پا چکا ہو۔اور اب تو کلمہ کے ساتھ احمدیوں کی محبت کے قصے پاکستان کی گلیوں میں عام ہیں۔ایک محفل میں کلمہ پیج کے سلسلہ میں احمدیوں کی گرفتاریوں پر بات ہورہی تھی۔محفل میں چند غیر احمدی بھی موجود تھے۔احمدی نے کہا دوستو! آج ہمیں مبارکباد دو کہ ہم نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا ہے کہ فی زمانہ کلمہ سے محبت کرنے والے اگر کچھ لوگ موجود ہیں تو وہ صرف احمدی ہی ہیں۔یہ باتیں سن کر ایک غیر احمدی بولا ہر گز نہیں۔ہمیں بھی کلمہ سے کچھ کم محبت نہیں۔اس پر اس احمدی نوجون نے کہا اگر ایسا ہے تو یہ لوکلمہ طیبہ کا پیج اور کالر پر لگا کر ذرا باہر سڑک پر نکل کر تو دکھاؤ۔دیکھیں بھلا تمہیں کلمہ سے کتنا پیار ہے۔دوسرا کہنے لگا نہیں نہیں ایسا نہ کرو بھائی ! کیوں اس کو پٹوانے کا ارادہ ہے۔باہر نکلتے ہی بے چارا دھر لیا جائے گا کہ قادیانی کلمہ کا بیج لگائے پھرتا ہے۔پہلے مار مار کر اس کا بھرکس نکال