سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 675 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 675

675 جلسہ ہاتے سالانہ جلسہ سالانہ کی بنیاد حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے 1991ء میں رکھی۔بعض مخصوص حالات میں سوائے چند مستثنیات کے ہر سال یہ جلسہ سالانہ مرکزی طور پر منعقد ہوتا رہا۔حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے دور خلافت کا پہلا مرکزی جلسہ سالانہ ، ربوہ ( پاکستان ) میں 26 تا 28 دسمبر 1982ء کو منعقد ہوا جس میں دولاکھ بیس ہزار افراد شامل ہوئے۔اس میں 27 رملکوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اگلے سال 1983 ء کے جلسہ سالانہ میں شاملین کی تعداد قریبا پونے تین لاکھ تھی۔اپریل 1984 میں حکومت پاکستان کے آرڈیننس 20 کے بعد جماعت احمدیہ پاکستان کو جلسہ سالانہ کے انعقاد کی اجازت نہیں دی گئی۔حضرت خلیفہ المسح الرابع رحمہ اللہ کی پاکستان سے انگلستان ہجرت کے بعد جماعت احمد یہ برطانیہ کا 19 واں جلسہ سالانہ معمول کے مطابق 25 ، 26 اگست 1984 ء کو Tolworth میں منعقد ہوا۔حضور رحمہ اللہ نے اس جلسہ سے اختتامی خطاب فرمایا۔اس جلسہ کی حاضری تین ہزار تھی۔1985ء سے حضرت خلیفتہ المسیح کی برطانیہ میں موجودگی کے باعث برطانیہ کا جلسہ سالانہ ایک رنگ میں مرکزی حیثیت اختیار کر گیا جس میں برطانیہ کے علاوہ یورپ اور دیگر ممالک سے افراد شامل ہونے لگے۔چنانچہ 5 تا 7 اپریل 1985ء کو منعقد ہونے والے جلسہ میں 48 ممالک کی نمائندگی تھی۔یہ پہلا جلسہ سالانہ تھا جو جماعت کے نئے مرکز اسلام آباد(ملفورڈ ) میں منعقد ہوا۔حضرت خلیفۃ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے اپنے دور خلافت میں جماعت احمد یہ برطانیہ کے جلسہ سالانہ کو قادیان اور ربوہ کے جلسوں کی مرکزی روایات کے مطابق قائم کرنے کے لئے نہ صرف اپنے خطبات و خطابات اور جلسہ کے انتظامات کے معائنہ کے موقع پر ذاتی طور پر براہ راست رہنمائی فرمائی بلکہ مسلسل اس بارہ میں افراد جماعت کی تربیت کے لئے متعدد عملی اقدامات فرمائے۔