سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 674 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 674

674 زبانوں میں چھپنے والے جماعتی رسائل کے علاوہ ہفت روزہ الفضل انٹرنیشنل (اردو) کا انٹرنیٹ ایڈیشن بھی اس سائٹ پر ڈالا گیا ہے۔جس میں احادیث نبوی، ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام، نظمیں، خطبات جمعہ فرمودہ حضرت خلیفہ ایسی ایدہ اللہ اور آپ کے خطابات ، اہم مضامین حاصل مطالعہ، الفضل ڈائجسٹ وغیرہ ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔اردو حصہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور خلفائے کرام کی کتب، ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کی بیان فرمودہ تفاسیر اور اس کے علاوہ بھی بہت سا جماعتی لٹریچر اور نہایت مفید اور قیمتی مواد میسر ہے۔قرآن کریم والے حصہ میں مختلف زبانوں میں تراجم قرآن کریم اور اہم شخصیات والے حصہ میں حضرت چوہدری سر محد ظفر اللہ خان صاحب، نوبل انعام یافتہ احمدی مسلمان سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے علاوہ صحابہ حضرت مسیح موعود اور احمدی شہداء کی تصاویر ومختصر تعارف ڈالے گئے ہیں۔اس ویب سائٹ کے ذریعہ اُن ممالک میں اور دنیا کے ان خطوں میں بھی جہاں ابھی جماعت کے سنٹر قائم نہیں ہوئے یا جماعتی تبلیغ اور اشاعت لٹریچر پر پابندیاں ہیں وہاں بھی اسلام احمدیت کا پیغام پہنچنے کا سامان ہو گیا ہے۔آج اللہ کے فضل سے دنیا کی تمام اہم زبانوں میں تراجم قرآن کریم، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور خلفائے کرام کی کتب اور خطبات و خطابات کے علاوہ مختلف موضوعات پر نہایت قیمتی علمی، تبلیغی اور تربیتی مواد تحریر اور آڈیو ویڈیو کی صورت میں دستیاب ہے اور اس میں مسلسل متعدد اضافے کیے جا رہے ہیں۔خلافت حلقہ اسلامیہ احمدیہ کی دعاؤں و راہنمائی کی برکت سے آج یہ ویب سائٹ عالمگیر غلبہ اسلام کی آسمانی مہم میں شاندار کردار ادا کر رہی ہے۔الحمد للہ