سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 665 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 665

665 6 رمئی 1997 ء کو چوہدری محمد اشرف مارتھ SSP ضلع گوجرانوالہ جو چوہدری پرویز الہی سپیکر پنجاب اسمبلی کا بہنوئی ہے نامعلوم اشخاص کے ہاتھوں قتل ہوا۔اس دور کا ایک لیکھو اپنے برے انجام کو پہنچا ہے۔اور حضور کی بات بڑی شان سے نشان بن گئی ہے کہ 1997 لیکھر اموں کی ہلاکت کا سال ہے۔1974ء میں اشرف مارتھ خوشاب میں SHO تھا۔اس کی پشت پناہی میں احمدیوں کے خلاف جلوس نکلتے تھے۔اس نے علی الاعلان کہا کہ احمدیوں کا بائیکاٹ کرو۔نیز احمد یہ مسجد جلانے پر لوگوں کو اکسایا۔۔اس نے بہت سے احمدیوں پر ناجائز مقدمات قائم کروائے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔1986ء میں اشرف مارتھ SP سرگودھا ہوا اور کلمہ طیبہ کی مہم کے خلاف سرگرم عمل رہا۔مولوی اکرم طوفانی کی پشت پناہی کر کے کئی احمدیوں پر ظلم روا رکھا۔گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں اور جیلوں میں بھی ڈالا گیا جہاں سخت مارا پیٹا گیا۔سرگودھا اور خوشاب کے لاتعداد احمدیوں پر اس ظالم نے بہت ظلم توڑے۔عجیب قدرت کا کرشمہ ہے جس نے ہمیں ظالم لیکھو کے انجام کا نظارہ دکھایا ہے۔خدا کے خلیفہ اسیح کی دعا ہے جس سے یہ عظیم الشان نشان ظاہر ہوا ہے۔حضور رحمہ اللہ نے جلسہ سالانہ یو کے 1997ء کے موقع پر دوسرے روز بعد دوپہر کے خطاب میں پاکستان کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: اب میں عمومی طور پر پاکستان کے وہ حالات آپ کے سامنے رکھتا ہوں جو اس مباہلے کے سال کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں اور ہر شخص جو ذراسی بھی ہوش رکھتا ہو اور انصاف رکھتا ہو وہ یقیناً کہے گا کہ جماعت احمدیہ کی طرف سے جو مباہلے کا چیلنج تھا وہ روز روشن کی طرح سچا ثابت ہوا ہے اور اس ملک پر مولویوں نے جو و با ڈالی ہے وہ خود ان پر آپڑی ہے اور سارا ملک اس وقت تباہی اور انتشار کا شکار ہو چکا ہے۔مباہلے کے متعلق میں نے عرض کیا تھا کہ مولویوں پر یہ وبا پڑنے والی ہے وہ مارے جائیں گے۔وہ ایک دوسرے کے ساتھ مخالفتیں کریں گے۔وہ تشر بشر ہو جائیں گے۔ان کی جمیعت کے دعوے جھوٹے نکلیں گے اور خدا تعالی کی طرف سے یہ پکڑ کا عمومی عذاب ہے جو ان پر آنے والا ہے۔اب پاکستان کی خبریں سنتے۔اس عرصے میں یعنی گزشتہ چند ماہ میں، مباہلے کے اعلان