سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 640 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 640

640 کرتے ہیں کہ ساری قوم بددیانت ہو گئی ہے تو ماں کے گریبان پر کیوں نہیں ہاتھ ڈالتے۔تم کیا کر رہے ہو بیٹھے ہوئے تم نے جو قیامت مچارکھی ہے کہ ہم اسلام کی حفاظت میں جانیں دے دیں گے، عصمت رسالت کے لئے ہم سب کچھ قربان کر دیں گے تو اسلام تو ذبح کر بیٹھے ہو۔کس گلی میں تمہارا اسلام دکھائی دے رہا ہے۔ساری قوم بددیانت ہے تم اور بھی کھا کھا کے موٹے ہوئے چلے جارہے ہو اور یہ تمہاری اسلام کی محبت ہے۔اسلام کا پیچھا چھوڑو اور ملک کا پیچھا چھوڑ دو۔“ فرمایا: دو۔۔۔یہ وہ لوگ ہیں جو پاکستان کو پلیدستان لکھا کرتے تھے اور جب تک ان کا دخل نہیں ہوا پاکستان، پاکستان ہی رہا ہے۔اب پلیدستان بنا ہے۔تو جو بد نامی کا موجب ہے اس کو پکڑتے نہیں اور جو حق کا اقرار کرتا ہے اس کے خلاف بول اٹھتے ہو۔وہ لوگ جو الزام لگا رہے ہیں۔۔۔وہ یہ کیوں نہیں دیکھتے کہ پلیدستان بنا دیا گیا ہے اور اس مولوی نے پلیدستان بنایا ہے جو قائد اعظم کے خلاف ، پاکستان کے خلاف جد و جہد میں صف اول پر تھا۔اور احمدیت پر جھوٹا الزام کہ احمدیت پاکستان کے خلاف تھی۔کشمیر کی جد و جہد میں بھی لکھا گیا کہ احدی اپنا دامن بچا گئے۔حالانکہ کشمیر کی جد و جہد کا آغاز ہی حضرت خلیفتہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی قیادت میں ہوا ہے اور ان کے اپنے کشمیری بچے رہنما لکھنے والے لکھ چکے ہیں کتابوں میں کہ اس آزادی کی مہم کی باگ ڈور مرزا بشیر الدین محمود احمد کے ہاتھ میں تھی۔پہلی آزادی کی مہم کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں تھی ؟ جماعت احمدیہ کے ہاتھ میں۔کس نے سپرد کی تھی ؟ تمہارے چہیتے اقبال نے خود ریزولیوشن پیش کیا۔ساری تاریخ کو مسخ کر کے ہر بات کا جھوٹ بنا دیتے ہیں۔اس لئے ان کے ساتھ بحثوں کا سوال ہی نہیں۔جس نے جھوٹ بولنا ہی بولنا ہے، جسے حیا کوئی نہیں ہے وہ بار بار بولتا ہے، مسلسل بولتا چلا جاتا ہے۔اس کے ساتھ اب گفتگو کا کونسا سوال باقی رہ جاتا ہے۔لیکن ہاں خدا کے حضور فریقین کو یہ التجا کرنی چاہئے کہ جو جھوٹا ہے اس پر لعنت ڈال۔پہلے مباہلے سے یہ اس طرح گریز کرتے تھے کہ کہتے تھے کہ مباہلے کی شرطیں پوری نہیں ہور ہیں۔کوئی کہتا تھا مکہ