سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 623 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 623

623 پاکیزہ، دائمی اور شیریں ثمرات کی حامل غیر معمولی برکتوں سے معمور عظیم الشان تحریک عالمی بیعت اللہ تعالی نے قرآن مجید میں یہ وعدہ فرمایا ہے کہ وہ خلافت حقہ کے ذریعہ دین اسلام کو تمکنت عطا فرمائے گا۔چنانچہ جماعت احمدیہ مسلمہ، خدا تعالیٰ کی قائم کردہ خلافت سے وابستہ مومنین کی وہ جماعت ہے جو اس الہی وعدہ کو ہر روز بڑی شان کے ساتھ پورا ہوتا دیکھ رہی ہے۔یہ وہ جماعت ہے جو اس حبل اللہ کو مضبوطی سے تھامے ہوئے بڑی اولوالعزمی اور جوانمردی کے ساتھ تمام مخالفانہ حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے خدائے بزرگ و برتر کی نصرت و تائید کے سہارے شاہراہ غلبہ اسلام پر مضبوط قدموں کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر نئے دن طلوع ہونے والا سورج جماعت احمدیہ کو پہلے سے زیادہ وسعت پذیر اور مستحکم تر دیکھتا ہے۔مخالفین کی زمین تنگ ہورہی ہے اور احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی زمین کو خدا تعالیٰ وسعت عطا فرما رہا ہے۔خلفائے مسیح موعود علیہ السلام کی تمام تحریکاتہی اللہ تعالی سے تائید یافتہ اور بہت ہی برکتوں کی حامل تحریکات ہیں۔انہی عظیم الشان تحریکات میں سے سیدنا حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی کی جاری فرمودہ ایک تحریک عالمی بیعت کی تحریک ہے۔اللہ تعالی نے جس طرح اس تحریک کو برکت بخشی ہے وہ حیرت انگیز بھی ہے اور حد درجہ ایمان افروز بھی۔اس بابرکت تحریک کے عظیم نتائج و ثمرات جہاں اس امر پر دلالت کرتے ہیں کہ یہ تحریک خالصہ الہی تحریک تھی وہاں اس سے یہ