سلسلہ احمدیہ — Page 622
میں شامل ہوئے۔622 علاوہ ازیں اس جلسہ میں سٹر (70) بادشاہوں نے شرکت کی۔نائیجر کے بڑے سلطان گیارہ افراد کے وفد کے ساتھ تین ہزار کلومیٹر کا سفر طے کر کے اس جلسہ میں شمولیت کے لئے تشریف لائے۔علاوہ ازیں نو (9) دیگر ممالک سے بھی نمائندگان آئے۔اس جلسہ کی خاص بات یہ تھی کہ اس جلسہ میں کنگ آف پارا کو اپنے ساتھ چودہ بادشاہوں کے جھرمٹ میں گھوڑوں پر سوار ہو کر جلسہ میں آئے۔یہ ایک بہت ہی ایمان افروز اور روح پرور نظارہ تھا۔اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس الہام اور کشف کی ایک حسین تعبیر پر مشتمل تھا جس میں اللہ تعالیٰ نے حضور علیہ السلام کو بشارت دی تھی کہ۔۔۔وہ تجھے بہت برکت دے گا۔یہانتک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔“ حضور علیہ السلام اس الہام کو درج کرنے کے بعد تحریر فرماتے ہیں۔پھر بعد اس کے عالم کشف میں وہ بادشاہ دکھلائے گئے جو گھوڑوں پر سوار تھے۔۔۔براہین احمدیہ حصہ چہارم۔روحانی خزائن جلد اول صفحہ 622 - حاشیه در حاشیہ نمبر 3) یہ روح پرور وجد آفرین نظارے ایم ٹی اے انٹرنیشنل کی خصوصی ٹیم نے کیمرہ میں محفوظ کئے اور یہ ہمیشہ کے لئے خدا کے وعدوں کی صداقت کا زبردست ثبوت بن کر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور خلافت احمدیہ اور جماعت احمدیہ مسلمہ کی حقانیت کی گواہی دیتے رہیں گے۔اللہ تعالی کے فضل سے حضور رحمہ اللہ کی فرینچ سپیکنگ ممالک میں جماعت کی ترقی کی بشارت دینے والی مذکورہ بالا رویا کے بعد ان ممالک میں جماعتی مساجد اور مشن ہاؤسز کی تعمیر، ریڈیو اسٹیشنز کے قیام، اسپتالوں اور کلینکس کے اجراء اور خدمتِ دین و خدمت انسانیت کے متعدد منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے اور خلافت احمدیہ کی زیر ہدایت و نگرانی یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے اور ان ممالک میں جماعت اپنے پرامن پیغام اور خدمت دین و خدمت انسانیت کی بدولت عوام و خواص میں یکساں مقبول ہے اور اسے نہایت عزت و احترام سے دیکھا جاتا ہے اور اس کی خدمات کا بر ملا اعتراف کیا جاتا ہے۔