سلسلہ احمدیہ — Page 619
619 چل رہی ہے مجھے پتہ ہی نہیں کیسے چل رہی ہے۔کہاں جارہی ہے۔خدا نے از خود مجھے بھجوایا ہے اور میری جو ہاتھوں کی کوشش ہے یہ وہ تدبیر ہے جس کو انسان نے بہر حال اختیار کرنا ہے۔مگر ان کوششوں سے وہ کام تو نہیں سر انجام پاتے جو مجھے کشتی کی تیز رفتاری میں دکھائے گئے۔صاف پتہ چلتا ہے کہ میں تو ایک بہانہ بنایا گیا ہوں ہاتھوں سے آگے بڑھنے کے لئے۔مگر خدا کی طاقت ہے جو اس کشتی کو دھکیلے گی اور ان مقاصد کو پورا کرے گی جن کی خاطر خدا نے مجھے وہاں بھجوایا ہے۔پس میں نے دو سال پہلے اعلان کیا کہ اب تیار ہو جائیں کثرت کے ساتھ فرنچ سپیکنگ یعنی فرانکوفون (Francophone) علاقوں میں اب جماعت پھیلے گی۔اب میں آپ کے سامنے موازنے کے طور پر بعض اعداد و شمار رکھتا ہوں۔1990ء میں فرانسیسی علاقوں میں تمام ممالک میں جہاں فرانسیسی بولی جاتی ہے احمدی ہونے والوں کی تعداد 6080 تھی۔1991ء میں کم ہو کر 5054 ہو گئی۔1992ء میں 5531 رہ گئی۔بہت نہیں گری مگر گری ہے۔اب ایک انسان اگر واقعاتی رفتار کو دیکھ کر۔۔۔اندازے لگائے تو اس بات کا وہم و گمان بھی نہیں کر سکتا کہ اس رفتار کو دیکھ کر میں یہ اعلان کروں کہ ان ممالک میں اب تیزی سے جماعت احمد یہ پھیلنے والی ہے۔پس 1993ء میں جب میں نے وہ رویا دیکھی تو پہلی بار اچانک اس تعداد میں اضافہ ہوا اور 1993ء میں 36611 تعداد ہو گئی۔رؤیا کے بعد 1994ء میں یہ 36 ہزار تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 62 ہزار 227 ہوگئی اور امسال ( 1995ء) میں اللہ کی رحمتوں کے گیت گاتے ہوئے ، اس کی حمد وثنا سے لبریز ، اس کے حضور گریاں و ترساں، اس کے حضور سجدہ ریز ہوتے ہوئے یہ اعلان کر رہا ہوں کہ امسال خدا کے فضل سے فرینچ سپیکنگ علاقوں میں احمدیت میں داخل ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ 88 ہزار 933 ہے۔حضور رحمہ اللہ نے فرمایا: دنیا بھر کے مخالفین اور معاندین کو میں دعوت دیتا ہوں کہ وہ سوچ کے بتا ئیں تو سہی کہ یہ کیسے واقعہ ہو گیا؟ کیسے ممکن ہے ایک عاجز بندے کے لئے ان اعداد وشمار پر نظر ڈال کر وہ بات بنادینا جو ڈیا کے