سلسلہ احمدیہ — Page 609
609۔۔۔انگلستان میں دوران سال 25 ہزار سے زائد افراد کو علاج کی سہولت مہیا کی گئی۔جرمنی میں 13 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت علاج مہیا کیا۔گھانا میں 23 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔۔انڈونیشیا میں بھی 328 چھوٹے بڑے شفا خانے قائم کیے جاچکے ہیں۔اسی طرح احمدیہ ہومیوڈسپنسری قادیان ہے جو وقف جدید کی زیر نگرانی کام کر رہی ہے اور یہاں بھی دوران سال 50 ہزار سے زائد لوگوں کا علاج کیا گیا۔اس کے علاوہ دو کیمپ ہماچل میں لگائے گئے ہیں جہاں گیارہ ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا ہے اور انہیں دو مہیا کی گئی۔قادیان کے علاوہ ہندوستان میں بیس سے زائد جگہوں پر ہومیو پیتھک علاج کا انتظام موجود ہے۔پھر ربوہ میں ظاہر ہومیو پیتھک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ Tahir) (Homeopathic Research Institute ہے۔یہ بھی اللہ تعالی کے فضل سے ڈاکٹر وقار منظور بسرا کی زیر نگرانی بڑا اچھا کام کر رہا ہے۔گزشتہ ایک سال کی رپورٹ کے مطابق یہاں کل 79 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا ہے جن میں سے پچاس ہزار مریضوں کا تعلق ربوہ سے ہے۔اس کے علاوہ ملک کے طول و عرض سے غیر از جماعت مریضوں کی غیر معمولی تعداد علاج کی غرض سے آتی ہے۔گزشتہ سال پندرہ ہزار غیر از جماعت مریضوں کا علاج کیا گیا اور ان میں اکثریت مزدوروں، کسانوں کی ہی ہوتی ہے لیکن بہت پڑھے لکھے اور تاجر اور اعلی افسران بھی آتے ہیں۔“ خطاب فرمودہ 26 جولائی 2003 ، بر موقع جلسہ سالانہ یو کے الفضل انٹرنیشنل 11 جنوری 2013، صفحہ 11 تا 12 ) طاہر ہومیو پیتھک ہسپتال اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ وقف جدید کی چھوٹی سی ڈسپنسری سے جن فری ہو میو ڈسپنسریوں کا آغاز ہوا تھا اس کی ایک ترقی یافتہ شکل طاہر ہومیو پیتھک ہسپتال اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ہے جو حضور رحمہ اللہ کی اجازت اور ہدایت سے قائم ہوا اور اس میں ماہانہ ہزاروں مریضوں کا علاج مفت کیا جاتا ہے۔حضور رحمہ اللہ نے جلسہ سالانہ یو کے 1995ء کے موقع پر دوسرے روز بعد دوپہر کے خطاب