سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 602 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 602

602 تمام دنیا میں ہومیو پیتھک کے علاج کا تعارف دنیا سے کروا سکوں اور ہومیو پیتھک کی تعلیم دے سکوں۔یہ ایک ایسا شفا کا نظام ہے جو بہت ہی سستا ہے اور بہت ہی موثر ہے۔۔۔۔امر واقعہ یہ ہے کہ ہو میو پیتھک علاج اگر ایک دفعہ جاری ہو گیا تو تب آپ کو سمجھ آئے گی کہ کتنا عظیم فائدہ ہے خصوصاً غرباء کا۔ایک غریب ایک بیمار کے لئے جو ڈاکٹر کو پیسے دیتا ہے وہ بعض دفعہ اس کے بچوں کی مہینوں کی خوراک کا خرچ پورا کر سکتے ہیں اور بعض دفعہ بعض مریض مجھے لکھتے ہیں کہ ہمارے لئے تو دوراہوں میں سے ایک کو اختیار کرنا ہے یا ہم چند مہینے فاقے کریں یا پھر بیماری کے ساتھ رہیں کیونکہ علاج ہمارے بس کی بات نہیں ہے۔ایسے لوگوں کے لئے ہومیو پیتھک شفا ایک عظیم نعمت ہے۔ایک بہار کے علاج پر ایلو پیتھک میں جو خرچ ہوتا ہے اس خرچ کی بجائے اگر ہو میو پیتھک ادویہ حاصل کی جائیں اور ہومیو پیتھک علاج کا سلیقہ آتا ہو تو ساری عمر کے سارے گھر والوں کے علاج کے لئے ایک دفعہ کی ایک ڈاکٹر کی فیس کافی ہے اور پھر۔۔۔۔۔۔محلے ارد گرد سب کا علاج مفت بھی کیا جا سکتا ہے۔پس محض ایک اہم وقت کی ضرورت ہی نہیں جس کا جسمانی شفا سے تعلق ہے بلکہ روحانی شفا سے بھی اس کا تعلق ہے کیونکہ جو مریض کسی کے ہاتھوں شفا پاتے ہیں اس کے دین میں بھی دلچسپی لینے لگتے ہیں، اس کے زیر اثر آ جاتے ہیں خصوصاً اگر مفت علاج ہو تو بہت تیزی کے ساتھ ان لوگوں کے دل میں شفا ملنے کا ذریعہ بنے والے کے لئے محبت پیدا ہو جاتی ہے۔پس دعوت الی اللہ کے جو نئے میدان نفتح ہورہے ہیں، نئی نئی قوموں میں نفوذ ہو رہا ہے اس میں ہو میو پیتھک سیکھ کر چند سستی سی دوائیں اپنے ساتھ لے کر اگر سفر کریں تو ہزار بالوگوں کی شفا کا انتظام چند روپوں میں ہو سکتا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے۔جہاں تک دواؤں کا مہیا کرنے کا تعلق ہے ہم نے تمام ضروری دوائیں جو ایک روز مرہ کے پریکٹس کرنے والے ہو میو پیتھ کے کام آ سکتی ہیں ان پر غور کر کے 234 دواؤں کا ایک سیٹ بنایا ہے اور اس کو دو مضبوط گتے کے ڈبوں میں ترتیب دے دی ہے" خطاب فرمودہ 29 جولائی 1995 ء بر موقع جلسہ سالانہ یوکے) حضور رحمہ اللہ کی ہدایات کے مطابق دوائیوں کے یہ ڈبے ایک باقاعدہ نظام کے تحت نہایت معمولی خرچ پر افراد جماعت کو مہیا کئے گئے۔