سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 574 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 574

574 ایک کروڑ مقرر کرنے میں میرے پیش نظر ایک رویا ہے جو صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب ناظر اعلی نے گزشتہ سال اس کی تحریک کرنے کے کچھ عرصہ بعد دیکھی تھی۔آپ نے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک غریبانہ مکان میں ایک چارپائی پر تشریف فرما ہیں اور لگتا ہے کہ وہ مکان ہے تو غریبانہ لیکن صاف ستھرا اور نیا بنا ہوا مکان ہے۔اور فرماتے ہیں ایک کروڑا اور اس کے بعد وہ رویا ختم ہو گئی۔۔۔جب انہوں نے مجھے یہ خواب لکھ کر بھجوائی تو میں نے یہی تعبیر کی کہ اس کا پہلا حصہ یہ بنے گا کہ ہم ایک کروڑ روپیہ کم از کم اس تحریک پر خرچ کریں۔اور دوسرا یہ ہوگا کہ جماعت احمد یہ ایک کروڑ مکانات بناتے۔یہ جو دوسرا حصہ ہے اس کے متعلق میں یہ امید رکھتا ہوں کہ اگلے سو سال کے جشن کے وقت انشاء اللہ پورا ہو جائے گا۔۔۔یہ بہت ہی مبارک تحریک ہے۔جو لوگ بھی ان مکانوں میں رہیں گے خدمت کرنے والوں کو ہمیشہ ان کی دعائیں پہنچتی رہیں گی۔اس لئے اس تحریک میں کم سے کم روپیہ کے لئے میں کوئی حد مقرر نہیں کرتا۔۔۔جو بھی کوئی دے سکتا ہے وہ قبول کر لیا جائے تاکہ لوگ کثرت سے اس ثواب میں شامل ہو جائیں۔“ بیوت الحمد سوسائٹی کا قیام خطبات طاہر جلد دوم صفحہ 576، 577 // خطبه فرموده 11 / نومبر 1983ء) حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس تحریک با تبریک کو جو بلی منصوبہ کا حصہ بنایا کہ صدی کے آخر پر غربا کو مکانات تحفہ کے طور پر دیے جائیں اس لئے پہلے مرحلہ میں ایک سو مکانات پر مشتمل کالونی تعمیر کرنے اور 900 افراد کو جزوی طور پر امداد برائے تعمیر دینے کا ارشاد فرمایا۔چونکہ اس تحریک نے با قاعده وسعت اختیار کرنا تھی اس لئے ماہرین کی رائے کے مطابق اسے باقاعدہ رجسٹرڈ کروایا گیا۔مؤرخہ 18 ستمبر 1987ء کو مسجد فضل لندن میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے حضور انور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ سوم کانوں کی تعمیر کے لیے جو تحریک کی تھی اس میں جماعت نے بڑی قربانی سے حصہ لیا ہے لیکن ابھی اور خرچ کی ضرورت ہے کیونکہ جزوی طور پر بہت خرچ ہوا ہے اس لئے اس تحریک میں اپنی طرف سے ایک مکان کا خرچ دینے کا وعدہ فرمایا اور تحریک فرمائی کہ جن کو استطاعت ہے وہ