سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 571 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 571

571 اللہ تعالی کے شکرانے کا یہ ایک ایسا عملی پہلو تھا جو آج تک خالی پڑا تھا۔اس کی طرف بھی توجہ ضروری تھی کہ خدا کے گھر بنائیں تو خدا کے غریب بندوں کے گھر بھی بنائیں تا کہ خالق کے حقوق کے ساتھ ساتھ اس کی مخلوق کے حقوق بھی ادا ہوں۔“ خطبات طاہر جلد اول صفحہ 241 242 / خطبہ جمعہ 29 اکتوبر 1982ء) حضور رحمہ اللہ نے اس سلسلہ میں احمد یہ آرکیٹکٹس اینڈ انجینئرز ایسوسی ایشن کو تحریک فرمائی کہ وہ چھ ماہ کے اندر ایسے غریبانہ گھروں کا نقشہ تیار کریں جو دلکش بھی ہوں اور ہمارے ملک کے موسموں کو پیش نظر رکھ کر اچھے بھی ہوں اور نئی ایجادات کی روشنی میں ایسی ایسی تجاویز اس میں شامل کی جائیں کہ جو غریبانہ دسترس کے اندر ہوں۔خطبات طاہر جلد اول صفحہ 249 / خطبہ جمعہ فرمودہ 29 /اکتوبر 1982ء) حضور نے ابتدائی طور پر اس تحریک میں اپنی طرف سے دس ہزار روپے کی رقم ادا فرمائی۔( بعد ازاں اسے کئی گنا بڑھا دیا ) اسی طرح صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے دولاکھ روپے اس مد میں پیش کرتے ہوئے تحریک جدید اور وقف جدید کی انجمنوں اور ذیلی تنظیموں خدام الاحمدیہ، انصار اللہ اور لجنہ اماء اللہ کوتحریک فرمائی کہ وہ اپنی توفیق کے مطابق کچھ نہ کچھ ضرور اس مد میں وقف کریں۔عام احمدیوں کے لیے پہلے سال یہ تحریک لازمی چندوں کی ادائیگی کے بعد بچت میں سے چندہ ادا کرنے کی طوعی تحریک تھی۔اس عام تحریک کے نتیجے میں صرف دو ماہ کے قلیل عرصہ میں دسمبر 1982ء تک چودہ لاکھ تر اسی ہزار آٹھ سو تینتیس روپے اس تحریک میں وصول ہو چکے تھے۔اور اس میں سے دولا کچھ چھپن ہزار آٹھ سو روپے کے اخراجات سے بیالیس ایسے افراد کو مدد دی گئی جن کے مکانات فوری مرمت یا ضروری تعمیر کے محتاج تھے۔جلسہ سالانہ 1982ء کے دوسرے روز 27 دسمبر کو حضور رحمہ اللہ نے اس تحریک کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: کچھ عرصہ پہلے سپین سے واپسی پر میرے دل میں اللہ تعالی نے بڑی شدت کے ساتھ یہ تحریک ڈالی کہ خدا کے گھر بنانے کی جو تو فیق تمہیں عطا ہوتی ہے اور خصوصیت کے ساتھ سپین