سلسلہ احمدیہ — Page 529
529 دیکھا تھا اور آپ کے ذہن میں اس کے ساتھ آیا تھا کہ یہ Friday the 10th کی تاریخ ہے۔وقت نہیں ہے۔تو آج بھی اتفاق سے یا اللہ تعالیٰ کی تقدیر ہے کہ Friday the 10th ہے اور فرانس کی پہلی مسجد کا افتتاح ہو رہا ہے۔خدا کرے کہ وہ برکات جو Friday the 10th کے ساتھ وابستہ ہیں، جن کے بارے میں حضرت خلیفہ امسیح الرابع " کو بھی خوشخبری دی گئی تھی، اور اللہ تعالی ایک بات کو کئی رنگ میں پورا فرماتا ہے اور کئی طریقوں سے ظاہر فرماتا ہے، اللہ کرے کہ وہ اس مسجد کے ساتھ بھی وابستہ ہوں اور یہ مسجد جماعت کی ترقی کے لئے اس ملک میں ایک سنگ میل ثابت ہو۔“ حضرت خلیفہ اصبح الرابع رحمہ اللہ نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 10 رمتی 1985ء میں Friday the 10th والے کشف کے حوالہ سے افراد جماعت کی مختلف تعبیروں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا تھا:۔۔۔ایک بات بہر حال یقینی ہے کہ خدا تعالیٰ جب جماعت کے لئے خوشخبری دکھائے گا تو اتنی نمایاں اور روشن ہوگی کہ دیکھنے والے کو نظر آئے گا۔اس وقت تعبیروں کا وقت نہیں رہے $6 گا بلکہ صاف دکھائی دے گا کہ ہاں یہ بات پوری ہو گئی۔“ چنانچہ ہم جماعت احمدیہ فرانس کے تاریخی پس منظر میں اور بالخصوص دسمبر 1984ء سے (جب فرانس میں حضور رحمہ اللہ کو Friday the 10th والے کشف کے ذریعہ خوشخبریوں کی نوید سنائی گئی ) جمعہ المبارک 10 اکتوبر 2008ء (یعنی فرانس میں جماعت کی پہلی مسجد مسجد مبارک کے افتتاح ) تک کے حالات پر نظر ڈالتے ہیں تو دل بے اختیار یہ گواہی دیتا ہے کہ Friday the 10 کی خوشخبری بہت نمایاں اور دشن طور پر پوری ہوگئی۔1984ء میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے فرانس میں ہی یہ کشف دیکھا تھا اور 28 دسمبر 1984ء کے خطبہ جمعہ میں جو پیرس میں آپ نے دیا تھا اس میں اس کشف کا ذکر فرمایا۔اس وقت فرانس میں احمدیوں کی تعداد کم و بیش ساٹھ افراد پر مشتمل تھی۔جماعت کا اپنا کوئی مشن ہاؤس بھی نہیں تھا۔اس وقت جماعت نے ایک پریس کانفرنس منعقد کرنے کی کوشش کی لیکن پریس و میڈیا نے اسے بالکل درخور اعتناء نہیں سمجھا اور ایک بھی صحافی وہاں نہیں آیا۔ایک طرف یہ حالات تھے اور