سلسلہ احمدیہ — Page 528
528 ینا اللہ تعالی اپنے پیاروں کو دی جانے والی خوشخبریوں کوکئی کئی بار اور مختلف رنگوں میں پورا فرما تا ہے۔اور ان کا ہر اظہار ہی مومنین کے قلوب کو لطیف روحانی مسرتوں سے معمور کرتا ہے۔Friday the 10th اور جماعت احمدیہ فرانس جیسا کہ اوپر ذکر ہو چکا ہے Friday the 10th کے مبشر پیغام پر مشتمل یہ کشف مختلف رنگ میں پورا ہو کر اپنی چمک دکھلاتا رہا لیکن اس کشف کی ایک نہایت پر شوکت اور خوبصورت تجلی وضاحت خلافت خامسہ کے عہد سعادت مہد میں جمعہ 10 اکتوبر 2008ء کو فرانس میں ہی ظاہر ہوئی۔جماعت احمدیہ فرانس کی تاریخ میں جمعہ 10 اکتوبر 2008ء کا دن وہ غیر معمولی اہمیت کا حامل، تاریخی اور سنگِ میل حیثیت رکھنے والا دن ہے جب Friday the 10th کی خوشخبری ایسی کے ساتھ پوری ہوئی کہ چشم بصیرت رکھنے والے منصف مزاج کے لئے اس کا انکار ممکن نہیں۔یہ وہ دن ہے جب امیر المومنین حضرت خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرانس میں تعمیر ہونے والی پہلی احمد یہ مسجد مسجد مبارک کا افتتاح فرمایا۔یہ جمعہ کا مبارک دن تھا۔سال کا دسواں مہینہ ( یعنی ماہ اکتوبر) اور اس کی دس تاریخ تھی۔نہ صرف یہ بلکہ پاکستان میں اسلامی کیلنڈر کے لحاظ سے ماہِ شوال کی بھی دس تاریخ تھی۔Friday the 10th والے کشف میں جو دس کا ہندسہ بار بار روشن الفاظ میں دھڑکتا دکھایا گیا تھا اس میں یہ پیغام تھا کہ خدا کی رحمت کے نشان پر مشتمل یہ روشن حتی ایک دفعہ ہونے والا واقعہ نہیں بلکہ یہ نشان بار بار رونما ہوگا اور اپنی بار بار کی چمکار سے لوگوں کی توجہ کو اپنی طرف کھینچے گا۔حضرت خلیفة أسبح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد مبارک فرانس کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطبہ جمعہ میں Friday the 10th کے اس نشان کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: जहा 28 دسمبر 1984ء میں حضرت خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے دورہ فرانس کے دوران اپنے اس کشفی نظارے کا پہلی دفعہ ذکر کیا تھا جس میں گھڑی پر دس کے ہندسے کو چمکتے