سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 457 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 457

457 جماعت احمدیہ کی دوسری صدی کے آغاز پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے پہلا الہام حضور انور رحمہ اللہ نے اپنے اسی خطبہ جمعہ ( فرمودہ 24 مارچ 1989ء) میں عالمگیر جماعت احمدیہ کے افراد کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے دوسری صدی کے آغاز پر آپ کو ہونے والے پہلے الہام کا ذکر بھی فرمایا۔آپ نے فرمایا: آئندہ صدی بہت سے انعامات ہمارے لئے لانے والی ہے۔خدا کے بیشمار انعامات جو صدی کے آغاز سے نازل ہونے شروع ہوئے ہم ان کا احاطہ نہیں کر سکتے۔بہت سی ایسی باتیں ہیں جن کا علم بعد میں ہوگا۔لیکن ایک بات میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں سب سے آخر پر لیکن سب سے اہم۔اس صدی کا پہلا الہام جو مجھے ہوا وہ صدی کے آغاز کے ساتھ ہی ہوا وہ تھا السلام عَلَيْكُمْ وَرحمة الله۔۔۔وہ خدا جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے اس خدا کو گواہ ٹھہرا کر کہتا ہوں کہ اللہ تعالی نے اس صدی کا پہلا پیغام مجھے یہ دیا ہے کہ السلام علیکم ورحمتہ اللہ۔دنیا خواہ چاہے آپ پر ہزار لعنتیں زبانی ڈالتی پھرے، ہزار، لاکھ کروڑ کوششیں کرے آپ کو مٹانے کی مگر اس صدی کے سر پر خدا کی طرف سے نازل ہونے والا سلام ہمیشہ آپ کے سروں پر رحمت کے سائے کئے رکھے گا اور ان رحمتوں اور سلامتیوں کے سائے تلے آپ آگے بڑھیں گے۔یہ صرف میرے نام پیغام نہیں ہے بلکہ تمام دنیا کی جماعت کے لئے یہ پیغام ہے السلام عَلَيْكُمْ وَرحمة الله - یہ برکاتہ کا لفظ تو مجھے یاد نہیں لیکن السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ الله تو بالکل صاف کھلی آواز میں روشن آواز میں کہا اور اس سے میرا دل حمد سے بھر گیا کہ خدا تعالیٰ کی کیسی شان ہے کہ پہلی صدی کے آغاز پر ہی وہی وقت جب صدی شروع ہورہی تھی اس وقت خدا تعالیٰ نے بڑے پیار اور محبت کی آواز میں اور بڑی کھلی کھلی واضح آواز میں السلام عليكم کا تحفہ مجھ پر نازل فرمایا تا کہ میں اسے تمام دنیا کی جماعتوں کے سامنے پیش کر سکوں۔“ آپ نے فرمایا کہ : و مجھے کامل یقین ہے کہ سلام ان احمدیوں کو بھی پہنچے گا جو بھی پیدا نہیں ہوئے۔ان