سلسلہ احمدیہ — Page 456
456 میں بس رہے ہیں یہ اسی قطرے کے بنے ہوئے دریا ہیں۔پس اگر آپ خدا تعالیٰ کے احسانات کے ہر قطرے پر شکر ادا کرنے کا سلیقہ سیکھ جائیں گے تو آپ میں سے ہر ایک قطرہ یہ صلاحیت رکھتا ہے کہ انگلی صدی کے آغاز سے پہلے ایک ایک کروڑ بن جائے۔اور اگر زمین پر آپ کے پھیلنے کی جگہ نہیں ہوگی تو اس صدی کا خدا آسمان میں وسعتیں عطا کرے گا اور آسمان میں آپ کے پھیلنے کے لئے گنجائشیں نکالی جائیں گی۔زمانہ بڑی تیزی سے تبدیل ہورہا ہے اور ہم نہیں جانتے کہ آئندہ کیا ہونے والا ہے۔لیکن یہ میں آپ کو بتا دیتا ہوں کہ اگر آپ احسان مند رہیں گے تو خدا کے فضلوں کے ساتھ آپ کے احسان مندی کا کوئی مقابلہ نہیں ہو سکتا۔وہ فضل آپ سے سینکڑوں ہزاروں گنا تیز رفتاری کے ساتھ آگے آگے بھاگیں گے اور آپ کا احاطہ کر لیں گے اور آپ میں استطاعت نہیں ہوگی کہ ان فضلوں کا احاطہ کر سکیں۔پس اس اگلی صدی کا پہلا پیغام ساری جماعت احمدیہ کے نام یہ ہے کہ خدا تعالی کے احسانات کا شمار کرنے کی کوشش کریں اور خدا تعالیٰ کے احسانات میں ڈوبنے کی کوشش کریں۔آپ کے سارے مسائل احسان مندی کے ذریعے سے حل ہو سکتے ہیں۔ساری مشکلات جذ به احسان مندی کے ساتھ ڈور ہو سکتی ہیں۔لیکن احسان مندی حقیقی ہونی چاہئے، محض زبانی نہیں ہونی چاہئے۔عادت ڈالیں، اپنی فطرت ثانیہ بنالیں کہ خدا تعالی کے پیار اور محبت کا ذکر کر کے سوچوں میں ڈوب جایا کریں اور سوچا کریں کہ یہ بھی خدا کا احسان ہوا، وہ بھی خدا کا احسان ہوا۔“ ( خطبہ جمعہ فرموده 24 مارچ 1989ء بمقام اسلام آباد، للفورڈ۔خطبات طاہر جلد 8 صفحہ 182-189)۔۔۔۔۔۔۔