سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 416 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 416

دوسری لعنت 416 انجمن اشاعت اسلام نے ایک اخباری نوٹ میں کہا کہ مباہلہ کے دوسرے دن ہی جماعت احمد یہ کے صوبائی امیر محترم ڈاکٹر منصور احمد صاحب اور چیف مشنری مولانا محمد ابوالوفا صاحب وفات پاگئے ہیں۔حالانکہ یہ دونوں بزرگ ایک عرصہ تک زندہ رہے۔احمدی مبلغ مکرم مولانا محمد عمر صاحب تحریر کرتے ہیں کہ قادیان میں ( دسمبر 1989ء میں ) منعقدہ جماعت کے جلسہ سالانہ میں مباہلہ کے بارے میں خاکسار کی تقریر تھی۔انجمن اشاعت اسلام کے اس صریح جھوٹ کو ثابت کرنے کے لئے جلسہ سالانہ کے اسٹیج پر دونوں بزرگوں نے کھڑے ہو کر اور اپنے آپ کو پیش کر کے انجمن اشاعت اسلام کا جھوٹ ثابت کیا۔یہ دوسری لعنت ہے جو مباہلہ کے نتیجہ میں ظاہر ہوئی۔یعنی دعائے مباہلہ میں جھوٹ بولنے والے پر لعنت اللہ علی الکاذبین عائد ہوتی ہے۔تیسری لعنت جماعت احمدیہ کے دو شدید مخالف عبد اللطیف اور حارث سے نشہ آور Ampule پکڑے گئے۔عبداللطیف کے پاس 1680 اور حارث کے پاس Ampules 1667 فروخت کرنے کے لئے رکھے ہوئے تھے جس کی قیمت سترہ لاکھ بتائی جاتی ہے۔یہ دونوں اشخاص انجمن اشاعت اسلام کی نمائندگی کرتے ہوئے جماعت احمدیہ کے خلاف سرگرم عمل تھے۔پولیس ایک عرصہ ان کا تعاقب کرتی رہی بالآخر پکڑے گئے۔یہ بات انجمن اشاعت اسلام کے لئے ایک اور لعنت کا موجب بنی۔دوسری طرف مباہلہ کے بعد وسیع پیمانے پر جن لوگوں کے اندر سعادت تھی سینکڑوں کی تعداد میں بیعت کر کے جماعت احمدیہ میں شامل ہوئے۔مباہلہ کے بعد جماعت اسلامی کا ایک شعبہ Student Islamic MovementSIMI) of India) کے ایک سرگرم ممبر مولوی محمد سلیم صاحب کو مورخہ 30 ستمبر 1989ء کو بیعت کرنے کی توفیق علی بیعت کرنے کے بعد موصوف قادیان تشریف لے گئے۔وہاں معلم کورس مکمل کر کے