سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 404 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 404

404 فریق اول مباہلہ فریق ثانی مباہلہ جماعت احمدیہ قادیانیہ، مرزا عیہ کے دنیا بھر کے مرکزی جماعت اہلسنت هر دو زن اور چھوٹے بڑے کے نمائندہ، مرزا طاہر احمد کیو۔کے۔( مسلمانان عالم کی نمائندگی میں) نوٹ: فریق ثانی میں علماء کرام کے نام اس لئے نہیں لکھے کہ سینکڑوں ہزاروں علماء حق اس کے لئے تیار ہیں۔جبکہ یہاں اتنی جگہ نہیں ہے۔مرتب۔احمد نثار بیگ، قادری ایم اے خادم اہلسنت والجماعت ( مؤرخہ 13 نومبر 1988ء بمقام مہر الملت جامع مسجد 21 شیکسپیئر سٹریٹ، برمنگھم زیر اہتمام مرکزی جماعت اہلسنت یوکے، گل یورپ ختم نبوت کانفرنس کے موقع پر جماعت اہلسنت کی طرف سے شائع کیا گیا۔) جماعت احمدیہ کے پریس ڈیسک کو اس پمفلٹ کا علم مانچسٹر کے دو دوستوں کے ذریعہ مؤرخہ 16 دسمبر کو ہوا۔معاملہ کی نزاکت کے باعث جماعت احمدیہ کے پریس ڈیسک کی طرف سے فوری طور پر حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی سے ضروری ہدایات لے کر مولوی نثار بیگ صاحب کو اپنی اپنی مساجد میں جمعہ 23 دسمبر کو ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک دعائے مباہلہ میں شرکت کی اطلاع دے دی گئی۔اس جوابی خط کے ہمراہ حضور کے ارشاد کے ماتحت قادری صاحب کو کتاب حقیقۃ الوحی بھی بھجوا دی گئی تا کہ وہ جماعت احمدیہ کے عقائد اور تعلیم سے بخوبی آگاہی حاصل کر سکیں۔اور اسی مضمون کی خبریں اخبارات کو ارسال کر دی گئیں۔نیز یورپ کی جماعتوں کو بالخصوص اور دیگر جماعتوں کو بالعموم اطلاع کر دی کہ وہ مقررہ دن اپنے طور پر خصوصیت سے مباہلہ کی کامیابی اور مزید واضح اور روشن نشانوں کے ظہور کے لئے دعائیں کرتے رہیں۔برطانیہ کے اخبارات میں ”مباہلہ" سے متعلق جلی حروف میں اس بارہ میں خبریں شائع ہوئیں۔(ملاحظہ ہوں اخبار روز نامہ ملت لندن 22 ، 24 اور 25 رسمبر 1988ء۔روزنامہ جنگ لندن