سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 395 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 395

395 احمدیوں کو کہا جارہا ہے کہ وطن چھوڑ دو۔اور پھر اگلی بات، در نہ کلمہ پڑھ لو۔انا للہ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔کلمہ پڑھنے کے نتیجے میں تو مارے جارہے ہیں ابھی تک بے چارے۔اس جرم میں تو وہ سزائیں دیئے جارہے ہیں کہ کلمہ کیوں پڑھتے ہیں؟ اس جرم کی پاداش میں جیلیں بھر رہے ہو تم کہ احمدی کلمہ کیوں پڑھتے ہیں اور سیاہیاں پھر وار ہے ہو۔یہ وہ اسلامی حکومت ہے جو اسلام کے نام پر قائم کی گئی تھی اور اب اسلام ہی کے نام پر کلے مٹانے پر لگی ہوتی ہے۔۔کلمہ مٹانے والے تو تم ہو، کلمہ کو سینے سے لگانے والے تو ہم ہیں اور ہمیں کون سا کلمہ پڑھوانا چاہتے ہو؟ تمہارا کلمہ تو ہم نہیں پڑھیں گے۔تمہارے ملاؤں کا کلمہ تو ہم نہیں پڑھیں گے۔ہماری زبانیں گنڈی سے کھنچوا دو اگر کھنچوانے کی طاقت ہے۔ہماری گردنیں کاٹ دو اگر کاٹنے کی طاقت ہے۔ہمارے اموال تلف کر دوا گر تلف کرنے کی طاقت ہے۔مگر خدا کی قسم محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ پڑھیں گے اور تمہارا کلمہ نہیں پڑھیں گے۔ایک بھی احمدی ماں یا بیٹا نہیں ہے، ایک جوان یا بوڑھا نہیں ہے جو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے کلمہ کو چھوڑ کر کسی صدر مملکت، کسی سر براہ حکومت کا کلمہ پڑھ لے۔اس لئے اُن سے کلمے پڑھواؤ، اُن کو چھاتیوں سے لگاؤ جن کو تمہاری چھاتیوں سے لگنے کی پروا ہے۔جو مرتے ہیں کہ کسی طرح تمہاری چوکھٹ تک پہنچیں اور سجدے کریں تمہاری حکومت کو۔ہمیں تو ان چھاتیوں کی کوئی پرواہ نہیں جن چھاتیوں میں جھوٹ ہے ، جن چھاتیوں میں بغض ہے، جن چھاتیوں میں کوئی انسانی قدر باقی نہیں رہی۔ہم کیسے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام کی چھاتی کو چھوڑ کر تمہاری چھاتی سے لگنا گوارا کریں؟ کیسی دھمکی ہے! کیا لالچ ہے! اس قوم کو تو چھاتی سے لگاتے نہیں جو تمہارے نزدیک وہی کلمہ پڑھ رہی ہے جو تم پڑھ رہے ہو۔اس قوم کی عزت سے تو کھیل رہے ہو جس قوم سے تمہارا کوئی مذہبی اختلاف نہیں ہے۔وہ کونسی چھاتیاں تھیں جن کو تم نے چھلنی کیا سندھ میں، جن کو بلوچستان میں چھلنی کیا، جن کو پنجاب اور صوبہ سرحد میں چھلنی کیا ؟ کیوں کیا ؟ کیا وہ، وہ کلمہ نہیں پڑھتی تھیں جو تم سمجھتے ہو کہ تم پڑھتے ہو؟ پھر کس جرم اور کس کی سزا میں تم نے ان پر یہ مظالم روار کھے اور بعض گلیوں کو خون سے بھر دیا؟ بڑوں کے خون لئے ، بچوں کے خون لئے ، جوانوں