سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 394 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 394

394 خدا تعالٰی کی عظمت کی قسم کھا کر ہم کہتے ہیں، خدا کے جتنے بھی مقدس نام ہیں ان سب ناموں کی قسم کھا کر کہتے ہیں، ان ناموں کی بھی جو دنیا کو معلوم ہیں اور ان مقدس ناموں کی بھی جن کی سنہ اور جن کی انتہا کا کسی کو کوئی علم نہیں کہ ہم حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے سر سے پاؤں تک عاشقی ہیں۔آپ کے قدموں کی خاک کے بھی عاشق ہیں۔اس زندگی پر ہم لعنت بھیجتے ہیں جو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلق سے عاری ہو۔اگر یہ الزام سچ ہے تو اے خدا ہم پر بھی لعنتیں نازل فرما اور ہماری نسلوں پر قیامت تک لعنتیں کرتا چلا جا کیونکہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے دوری کا ہم کوئی تصور نہیں کر سکتے۔یہی وہ لعنت ہے، اس لعنت کو ہم کسی قیمت پر قبول کرنے کے لئے تیار نہیں۔اور اگر یہ جھوٹ ہے تو پھر قرآن کریم کی زبان سے زیادہ میں اور کوئی زبان استعمال نہیں کرتا کہ لغتتَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَافِيين لَعْنَةُ الله عَلَى الْكَاذِبِينَ اب یہ آسمان کا خدا بتائے گا اور آنے والی تاریخ بتائے گی کہ آسمان کس پر لعنتیں برسا رہا ہے اور کس پر رحمتیں نازل فرماتا ہے؟ کس کو عزت اور شرف سے یادر کھا جاتا ہے اور کس کو ذلت اور نامرادی کے ساتھ یا درکھا جاتا ہے؟۔۔۔اسی طرح فرمایا: جماعت احمدیہ تو خدا تعالی کے فضل سے ایک والی رکھتی ہے، ایک ولی رکھتی ہے۔جماعت احمدیہ کا ایک مولا ہے اور زمین و آسمان کا خدا ہمارا مولا ہے۔لیکن میں تمہیں بتاتا ہوں کہ تمہارا کوئی مولا نہیں۔خدا کی قسم جب ہمارا مولا ہماری مدد کو آئے گا تو کوئی تمہاری مدد نہیں کر سکے گا۔خدا کی تقدیر جب تمہیں ٹکڑے ٹکڑے کرے گی تو تمہارے نام ونشان مٹادیئے جائیں گے اور ہمیشہ دنیا تمہیں ذلت اور رسوائی کے ساتھ یاد کرے گی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام عاشق محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ہمیشہ روز بروز زیادہ سے زیادہ عزت اور محبت اور عشق کے ساتھ یاد کیا جایا کرے گا۔“ جہاں تک صدر پاکستان کی طرف منسوب بیان کے اس حصہ کا تعلق تھا کہ احمدیوں کے لئے دو ہی راستے ہیں یا تو ملک چھوڑ جاؤ یا پھر سیدھی طرح کلمہ پڑھ کر مسلمان بن جاؤ تو ہم تمہیں چھاتی سے لگالیں گے۔اس کا بھی حضور رحمہ اللہ نے بہت پر زور، مدلل اور باطل شکن جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ: