سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 369 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 369

369 جاتے ہیں وہ حسب ذیل ہیں :۔جماعت احمد یہ انگریز کا خود کاشتہ پودا ہے۔۔ملت اسلامیہ کی دشمن ہے۔۔حالیم اسلام کے لئے ایک سرطان ہے۔انگریزوں اور یہودیوں کی اسلام دشمن سازش ہے۔۔اسرائیل اور یہودیوں کی ایجنٹ ہے۔۔امریکہ کی ایجنٹ ہے۔۔اس جماعت اور روس میں خفیہ مذاکرات کے ذریعہ تعلقات قائم ہو چکے ہیں۔نام نہاد اسرائیلی فوج کے اندر اس کا وجود ایک کھلا راز ہے۔قادیانی شر پسندی کے لئے اسرائیل میں ٹریٹنگ لیتے ہیں۔چھ سو پاکستانی قادیانی اسرائیلی فوج میں بھرتی ہو گئے۔جرمنی میں چار ہزار قادیانی گوریلا تربیت حاصل کر رہے ہیں۔میں بحیثیت سربراہ جماعت احمد یہ عالمگیر یہ اعلان کرتا ہوں کہ یہ سب باتیں سرتا پا جھوٹ ہیں اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں۔لَعْتَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ ر: ان الزامات کے علاوہ حسب ذیل نہایت مکروہ الزام بھی جماعت احمدیہ پر لگائے جاتے ہیں۔احمدیوں کا کلمہ الگ ہے اور مسلمانوں والا کلمہ نہیں۔جب احمدی مسلمانوں والا کلمہ لا إلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ پڑھتے ہیں تو دھوکہ دینے کی خاطر پڑھتے ہیں اور محمد سے مراد مرزا غلام احمد قادیانی لیتے ہیں۔۔احمدیوں کا خدا وہ خدا نہیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم کا خدا ہے۔قادیانی جن ملائکہ پر ایمان لاتے ہیں وہ وہ ملائک نہیں جن کا قرآن وسنت میں ذکر