سلسلہ احمدیہ — Page 364
364 الله جماعت احمدیہ عالمگیر کی طرف سے دنیا بھر کے معاندین اور منفرین اور مکڈ بین کو مباہلہ کا کھلا کھلا چیلنج بسم الله الرحمن الرحیم جب سے حکومت پاکستان نے جماعت احمدیہ کا یہ بنیادی مذہبی اور انسانی حق غصب کیا ہے کہ وہ اپنے دعاوی اور ایمان کے مطابق اسلام کو اپنا مذہب قرار دے اس وقت سے حکومت پاکستان کی سرپرستی میں مسلسل جماعت احمدیہ کے خلاف نہایت جھوٹے اور شر انگیز پراپیگینڈہ کی ایک عالمگیر مہم جاری ہے۔قرآن کریم کی تعلیم کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے احمدیت کو قادیانیت اور مرزائیت کے فرضی ناموں سے پکارا جا رہا ہے۔اسی طرح ایک فرضی مذہب بنا کر جماعت احمدیہ کی طرف منسوب کیا جا رہا ہے جو ہر گز جماعت احمدیہ کا مذہب نہیں۔کذب و افتراء کی اس عالی مہم کو ہم دو حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔اول :- حضرت بانی کی ذات کو ہر قسم کے ناپاک حملوں کا نشانہ بنانا، آپ کے تمام دعاوی کی تکذیب کرنا، آپ کو مفتری اور خدا پر جھوٹ بولنے والا، دنبال اور فریبی قرار دینا اور آپ کی طرف ایسے فرضی عقائد منسوب کرنا جو ہر گز آپ کے عقائد نہیں تھے۔دوسرا پہلو آپ کی قائم کردہ جماعت پر سراسر جھوٹے الزامات لگانے اور اس کے خلاف شر انگیز پراپیگنڈہ کرنے سے تعلق رکھتا ہے۔مسلسل جماعت احمدیہ کی طرف ایسے عقید ے منسوب کئے جارہے ہیں جو ہر گز جماعت احمدیہ کے عقائد نہیں۔اسی طرح جماعت احمد یہ اور امام جماعت احمدیہ کوسراسر ظلم اور تعدی کی راہ سے بعض نہایت سنگین جرائم کا مرتکب قرار دے کر پاکستان اور بیرونی دنیا میں بدنام کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے۔