سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 354 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 354

354 کی تفصیل حسب ذیل ہے۔(1) قرآن کریم مکمل چینی ترجمہ۔آڈیو (2) قرآن کریم متن اور چینی ترجمہ کی تصویر کے ساتھ ( سورۃ الفاتحہ اور سورۃ البقرۃ کا کچھ حصہ ) (3) قرآن کریم عربی مع چینی ترجمہ قاری کی تصویر کے ساتھ ( سورۃ النساء جاری تھی) (4) منتخب قرآنی آیات (5) منتخب احادیث (6) اسلامی اصول کی فلاسفی (از حضرت اقدس مسیح موعود ) (7) سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب ( از حضرت اقدس مسیح موعود ) (8) وحی کی حقیقت۔( حضرت مسیح موعود کی کتاب سے اقتباس) (9) عدل۔احسان اور ایتاء ذی القربی ( از حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ ) (10) میں اسلام کو کیوں مانتا ہوں۔With love to Chinese brothers(11) Essence of Islam(12) Positive and negetive reviews of our translation of(13) the Holy Quran and views of the editor۔چینی کلاس MTA اس کی نصف نصف گھنٹہ کی کل 351 کلاسیں ریکارڈ ہوئیں۔ان میں سے 250 براڈ کاسٹ ہو چکی تھیں۔چینی ترجمہ قرآن کریم و چینی لٹریچر کی مقبولیت اور غیروں کی آراء اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ ہمارے چینی ترجمہ قرآن کریم و دیگر لٹریچر کا سعید فطرت لوگوں پر غیر معمولی نیک اثر پیدا ہوا اور اندر ہی اندر دلوں میں پاک تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔کئی ایک افراد و اداروں کی طرف سے ہمارے ترجمہ قرآن کریم ولٹریچر سے متعلق بہت حوصلہ افز اخطوط و تبصرے موصول