سلسلہ احمدیہ — Page 341
341 بھی آیا جبکہ یہ اخبار مسلسل بند رہا۔روز نامہ الفضل اور دیگر جماعتی جرائد کے ایڈیٹرز، ان کے مضمون نگاروں، پبلشرز اور پریس کے خلاف متعدد مقدمات بنائے گئے اور قید و بند کی صعوبتوں میں مبتلا کیا گیا۔ان حالات میں حضرت متعدد خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے لندن سے ہفت روزہ الفضل انٹرنیشنل کے اجراء کی غرض سے 7 مارچ 1993ء کو الفضل انٹرنیشنل کمیٹی قائم فرمائی اور اسے مفصل ہدایات سے نوازا۔اس کمیٹی کا پہلا اجلاس 9 مارچ 1993ء کو محمود ہال مسجد فضل لندن میں ہوا۔حضور رحمہ اللہ کی منظوری سے اخبار کا نمونہ کا ایک شمارہ جولائی 1993ء میں جلسہ سالانہ یوکے کے موقع پر شائع ہوا۔اس شمارہ کے لئے حضور رحمہ اللہ نے 22 جولائی 1993ء کو خصوصی پیغام عطا فرمایا جو 30 جولائی 1993ء کو شائع ہونے والے نمونہ کے شمارہ میں صفحہ اول پر شائع ہوا۔اس پیغام میں حضور رحمہ اللہ نے فرمایا: اخبار الفضل سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کے بابرکت دور خلافت میں حضرت مصلح موعودؓ کے ذریعہ 18 جون 1913ء کو جاری ہوا۔اس وقت آپ منصب خلافت پر مامور نہیں ہوئے تھے اور صاحبزادہ مرزا محمود احمد کے نام سے جانے جاتے تھے۔آج الفضل کا پرچہ جس کا آغا ز سادگی سے غالباً چند سو پر چوں سے ہوا تھا نئی آب و تاب اور شان کے ساتھ نئے عالمی دور میں داخل ہو رہا ہے اور لندن سے اس کے انٹرنیشنل ایڈیشن کی اشاعت کا آغاز ہورہا ہے۔۔۔۔اخبار الفضل خدا تعالی کے فضل کے ساتھ تقسیم ہندو پاک سے پہلے برصغیر میں بلا روک ٹوک مکمل آزادی کے ساتھ جماعت کی علمی ، روحانی اور مذہبی خدمات سر انجام دیتا رہا اور اس اخبار نے جماعت کے ایک بڑے حصہ کو دنیا کے روز مرہ کے اخباروں سے بھی ایک حد تک مستغنی رکھا کیونکہ عالمی اور ملکی خبریں نہایت عمدہ اور دلچسپ انداز میں اختصار کے ساتھ اس اخبار میں شائع ہوتی رہیں۔لیکن تقسیم ہندو پاکستان کے بعد جب پاکستان میں