سلسلہ احمدیہ — Page 336
336 ہومیو پیتھی طریقہ علاج کے تعارف اور بعض اہم ادویہ کے خواص اور طریق استعمال اور روز مرہ کام آنے والے بہت سے نسخے اور تجارب اس کتاب میں بیان ہیں اور لوگ اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔اس کا پہلا ایڈیشن 1996 ء میں شائع ہوا۔بعد ازاں نظر ثانی اور متعدد اضافوں کے ساتھ 1998ء میں یہ کتاب شائع ہوئی۔اس کتاب کا انگریزی اور عربی میں ترجمہ بھی طبع ہو چکا ہے۔بچوں کے لئے کتب حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے پاکستان سے ہجرت کے بعد شدت سے محسوس کیا کہ مغربی ممالک میں رہنے والے بچوں کے لیے اور نو احمدیوں کے لئے خصوصیت سے دینی، اسلامی تعلیمی و تربیتی لٹریچر کی ضرورت ہے۔چنانچہ آپ نے ایک چلڈرن بک کمیٹی تشکیل فرمائی اور ذاتی طور پر اپنی زیر نگرانی و ہدایات بچوں کے لئے کتب تیار کروائیں۔ذیل میں ایسی کتب کی فہرست دی جارہی ہے جو اس کمیٹی نے تیار کیں اور طبع ہوئیں۔اس کے ساتھ ہی ان زبانوں کی فہرست بھی ہدیہ قارئین کی جاتی ہے جن میں ترجمہ ہو کر یہ کتب شائع ہو چکی ہیں۔ان کتب اور ان کے تراجم کی فہرست کے مطالعہ سے ہی اس کام کی وسعت کا اندازہ ہو سکتا ہے۔پاکستان اور ہندوستان میں اردو زبان میں جماعت اور ذیلی تنظیموں کی طرف سے بچوں کے لئے شائع ہونے والی بیسیوں کتب اس کے علاوہ ہیں جو عہد خلافت رابعہ میں کثیر تعداد میں شائع ہوئیں۔Title A Book of Religious Knowledge 2 ABC for Muslim Children Language English, Kiswahili English, Danish, Bulgarian, Spanish, Kiswahili, Lithuanian