سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 335 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 335

335 Universal and Moral Values, Politics and World Peace ی مختصر رسالہ حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے اس خطاب کے بعض حصوں کے انگریزی ترجمہ پر مشتمل ہے جو آپ نے 29 جون 1997ء کو جماعت احمدیہ کینیڈا کے جلسہ سالانہ کے اختتامی اجلاس میں فرمایا۔اس میں حضور رحمہ اللہ نے سودی نظام پر مبنی معاشرہ کی خرابیوں اور اخلاقی انحطاط کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ چیزیں کس طرح دنیا کے امن کو برباد کرنے والی ہیں۔آپ نے تمام بنی نوع انسان کو اخلاقی اقدار کی طرف متوجہ کرتے ہوئے دنیا میں قیام امن کے لیے تمام مذاہب میں مشترک تعلیم یعنی توحید کے قیام کو لازمی قرار دیا۔ہومیو پیتھی یعنی علاج بالمثل۔جدید ایڈیشن مشتمل جلد اول و دوم ( ترمیم و اضافوں کے ساتھ ) مسلم ٹیلی ویژن احمد یہ انٹرنیشنل پر نشر کئے گئے حضرت مرزا طاہر احمد امام جماعت احمدیہ کے لیکچر کا مجموعہ جیسا کہ اس عنوان سے ظاہر ہے اس کتاب کی بنیاد حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ کے ان ٹیچرز پر ہے جو آپ نے مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ (MTA) انٹرنیشنل پر دیئے۔ان کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ اس ستے اور نہایت لطیف طریق علاج کو عام کیا جائے اور لوگ مہنگے ایلو پیتھک علاج کی بجائے ہومیو پیتھی کا علم حاصل کر کے اپنی روز مرہ کی تکالیف میں اس سے استفادہ کر سکیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان لیکچرز کے نتیجہ میں دنیا بھر میں ہومیو پیتھی کو غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی اور حضور رحمہ اللہ کی رہنمائی کے نتیجہ میں مختلف ممالک میں جماعت احمدیہ کے زیر انتظام کثرت سے فری ہومیوڈسپنسریاں بھی وجود میں آئیں اور بلا مبالغہ لاکھوں افراد ان سے م سے مستفیض ہوئے اور یہ سلسلہ خلافت احمدیہ کی سر پرستی میں مسلسل وسعت پذیر ہے۔